حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 230
حقائق الفرقان ۲۳۰ سُورَةُ النِّسَاء نہیں۔ آجکل انگریزی پڑھنے والے نمازی مسلمانوں کو کھڑکتے اور اولڈ فیشن کہتے ہیں۔ بعید ہے۔ لَوْ تَغْفُلُونَ ۔ دیکھو مومن کو بہت چوکس رہنے کا حکم ہے۔ عجز وکسل مومن کی شان سے ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۹) ۱۰۴ - فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِكُمْ فَإِذَا ۚ اطْمَا نَنْتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ ۚ إِنَّ الصَّلوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتبًا مَّوْقُوتًا - ترجمہ ۔ پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو اللہ کو یاد کرتے رہو کھڑے کھڑے اور بیٹھے بیٹھے و لیٹے لیٹے کروٹوں پر پھر جب تمہاری خاطر جمع ہو جائے تو نماز کو قائم کر لو۔ بے شک نماز مومنوں پر ایک محفوظ حکم ہے وقت مقرر کیا ہوا ۔ تفسیر ۔ فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللهَ ۔ یہ سنتوں کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے یا عام ذکر کی طرف ہے فرض کے بعد سنتیں پڑھنی چاہئیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۹ ) فَاذْكُرُوا اللهَ قيمًا ۔ وہ اذکار جو احادیث میں آئے ہیں ۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹) ۱۰۵ - وَلَا تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ إِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ وَ تَرْجُونَ مِنَ اللهِ مَا لَا يَرْجُونَ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا - ترجمہ۔ اور ہمت نہ ہار و ان لوگوں کا پیچھا کرنے میں ( یعنی دشمنوں کا ) اگر تم کو تکلیف ہوتی ہے تو انہیں بھی ایسی تکلیف ہوتی ہے جیسے تمہیں اور تمہیں تو اللہ کی طرف سے وہ وہ امیدیں ہیں جو انہیں نہیں ۔ اور اللہ بڑا جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔ تفسیر ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ ۔ قوم کے پکڑنے میں ۔ تشریذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحہ ۴۴۹)