حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 225 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 225

حقائق الفرقان ۲۲۵ سُورَةُ النِّسَاء پر قبضہ نہیں وہاں لٹھ ہاتھ وغیرہ چلاتے ہیں ۔ ہاتھ نہ چلے تو زبان ہی چلاتے ہیں ۔ ہر قسم کی گالیاں ایک دوسرے کو دیتے ہیں ۔ عورتوں کا بس نہ چلے تو اپنی اولاد ہی کو کوستی ہیں ۔ یہاں فرماتا ہے کہ مومن قتل عمد تو کرتا ہی نہیں ۔ اگر خطا ہو تو غلام آزاد کرے۔ دیت دے جو دس بارہ ہزار ہو جاتی ہے۔ دو مہینے کے روزے رکھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۹ ) ۹۴- وَ مَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خُلِدًا فِيهَا وَ غَضِبَ اللهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا - ترجمہ ۔ اور جو کوئی مار ڈالے کسی ایمان دار کو جان بوجھ کر تو اس کی جزا جہنم ہے رہ پڑے اُس میں ہمیشہ اور اُس پر اللہ غضب ناک ہوا اور اس کو در بدر کیا اور اس کے لئے بڑا عذاب تیار کیا۔ تفسير وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا ۔ تین گناہ کئے ہیں ا۔ جناب البہی کا حکم توڑا۔ ۲۔ اس کے منافع سے محروم کیا ۔ اس کی زندگی برباد کی ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۹) فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ - غضب خود ایک جہنم ہے۔ غضب کر نیوالوں کا دل کمزور ہو جاتا ہے۔ اختلاج قلب میں گرفتار رہتے ہیں۔ خُدا نے جھگڑوں کی ایک جڑ بتائی ہے ۔ فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء (المائدة: (۱۵) جب ) ا جب لوگ نصائح کو بھول گئے تو ان میں عداوت اور اور بغضاء شروع ہوا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صدا صفحہ ۷۹) ۹۵- يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذَلِكَ كُنْتُم مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوا إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا - ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! جب اللہ کی راہ میں چلو تو تم پر واجب ہے کہ ہر بات کو ڈھونڈ لیا کرو اور اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو اور نہ کہو اس کو جو تم سے سلام علیک کرے کہ تو تو مومن نہیں ۔ تم دنیا کی زندگی کا سامان چاہتے ہو اللہ کی یہاں بہت سی غنیمتیں ہیں ۔ تم ایسے ہی تھے پہلے تو اللہ نے تم پر فضل کیا تو اب چوکہ پر