حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 221 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 221

حقائق الفرقان ۲۲۱ سُورَةُ النِّسَاء مَنْ يَشْفَعْ شَفَاعَةً ۔ جہاں تمدن و معاشرت ہو وہاں حکام و رعایا بھی ہوتی ہے۔ وہاں سفارشیں بھی لوگ بہم پہنچاتے ہیں ۔ ان کے متعلق ہدایت فرمائی کہ وہ سفارش کرو جو نیکی و بھلائی کے متعلق ہو۔ جس کا نتیجہ نیک ہو ۔ جو کسی مظلوم کی مدد ہو۔ و (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸) وَإِذَا حُمِّيْتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا ۖ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا - ترجمہ۔ اور جب کوئی تم کو دعا دے اور تواضع کرے یا سلام کرے کسی طرح پر ، تو تم اُس کو اُس سے بہتر دعا دو، تواضع کرو اور سلام کرو یا پلٹا کر اتنا ہی کہہ دیا کرو۔ بے شک اللہ ہر ایک چیز کا حساب کرنے والا ہے ۔ تفسیر۔ جب تم کو کوئی دُعا دے تو تم اس کے جواب میں اس سے بہتر دُعا دو یا کم از کم اتنی ہی دو۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز کا حساب لینے والا ہے ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۷۳) حييتُمْ بِتَحِيَّةِ - جب تم اچھا سلوک کئے جاؤ تو تم اس سے بہتر سلوک اس کے ساتھ کرو۔ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا ۔ مگر حساب کھولنے کی ضرورت نہیں ۔ حساب رکھنے والا خدا ہی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸) وَإِذَا حُمِيتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا - (النساء:۸۷) اور جب تمہیں سلام کہا جائے اس سے بہتر سلام کہو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰) اگر کوئی تم سے نیکی کرے تو تم اس کا ضرور خیال رکھو اس احسان کا بدلہ دینے کی کوشش کروا گر نہ دے سکو تو دعا کرو ۔ دعا کر وحتی کہ تمہیں یقین ہو جاوے کہ حق ادا ہو گیا چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اذا حبيتم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا - النسـ (النساء: ۸۷) (ا) ) ( الحکم جلدے نمبر ۱۸ مور: رے نمبر ۱۸ مورخه ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه (۳)