حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 214
حقائق الفرقان ۲۱۴ سُورَةُ النِّسَاء وہ آخر ہمیشہ منصور اور ان کے مخالف ذلیل اور خوار ہوئے جیسے فرمایا إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ( المؤمن : ۵۲) بے ریب ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے ملائکہ ) نصرت دیتے ہیں اپنے مرسلوں کو اور ان کو جو ایمان لائے (مانا ان ان رسولوں کو ) اسی ورلی زندگی میں ۔ اور فرمایا وَلِلهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ ( المنافقون : ۹) اور اللہ ہی کے لئے عزت ہے اور اُس کے رسول کے لئے اور مومنوں کے لئے اور فرمایا أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - ( البقره : ٢ ) وہی ہدایت پر ہیں اور وہی مظفر و منصور اور بامراد ہیں۔ دیکھ ! جو فرمایا سر مو تفاوت اس میں نہ ہوا۔ نبی کریم اور آپ کے جاں نثار صحابہ کرام تمام مخالفوں کے سامنے مظفر منصور بامر ادر ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بات نہ ہوتی تو اس کے خلاف ہوتا۔ اور یہ بات مجنون کی بڑ بن جاتی ۔ مخالفوں کے حق میں فرمایا ۔ أُولئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَنِ اَلَّا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَنِ هُمُ الْخَسِرُونَ ۔ (المجادلة : ٢٠) یہ مخالف شیطانی گروہ ہے۔ خبردار رہو! بے ریب شیطانی گروہ ناکام رہے گا۔ اور فرمایا فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ (الانفال: (الانفال: ۳۷) تیرے مخالف مال و دولت خرچ کریں گے پھر ان پر افسوس ہوگا اور مغلوب ہوں گے ( اب ہمارے مخالف بھی اموال خرچ کرتے ہیں دیکھیں کہ کس قدر وہ خرچ مفید ہوتا ہے۔) پھر بار بار بتا؛ بار ربتایا کہ منکروں پر عذاب عظیم ہوگا۔ پھر دیکھ تمام عرب و عراق عرب و عراق عجم، شام و روم و مصروبر بر کے مخالفوں پر کیسے کیسے عذاب آئے۔ عرب ریگستان کے باشندے۔ خشن پوش کھجور پر زندگی بسر کرتے تھے ان کے لئے کہا گیا۔ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ ( البقرہ:۲۶) پھر دیکھا اب تک ہم لوگ قریش اس جنت کے مالک ہیں ۔ وہ بصیرت تو تم کو نہیں کہ اتباع نبی کریم کو حقیقی جنتوں کے بھی وارث ہوئے دیکھے ۔ مگر ظاہری جنت کی وراثت سے تم بے خبر نہیں ہو سکتے ۔ جناب الہی نے آ ناب النبی نے آپ کے مخالف منافقوں کے لئے خبر دی اور فرمایا - وَ هَمُوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا (التوبہ:۷۴) انہوں نے بڑے بڑے ے اچھی خبر سنادو ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے یہ کہ ان کے لئے عمدہ عمدہ باغ ہیں ۔ پھر رہی ہیں نہریں اُن میں ۔ ( ناشر )