حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 203
حقائق الفرقان ۲۰۳ سُورَةُ النِّسَاء میں تم بھی ایسے جائز ذرائع ترقی سے کام لو کہ ان سے بڑھو۔ ایسا ہی دین میں اور اپنے دوستوں میں ایک دوسرے سے ہمدردی کرو ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸) ٧٦- وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَ الْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا ۚ وَاجْعَلُ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَدُنْكَ نَصِيرًا - ترجمہ ۔ تم کو کیا ہو گیا ہے کہ تم نہیں لڑتے اللہ کی راہ میں اُن کی نجات کے لئے جو کمزور ہیں مرد اور عورت اور بچے ہیں جو کہتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم کو اس شہر کے ظالم آدمیوں سے بچا اور بنا ہمارے لئے اپنی طرف سے کوئی حمایتی اور اپنے پاس ہی کا ایک بڑا مددگار ۔ تفسیر اور تم کو کیا ہے کہ نہ لڑو اللہ کی راہ میں اور واسطے ان کے جو مغلوب ہیں مرد اور عورتیں اور لڑکے جو کہتے ہیں ۔ اے رب ہمارے ! نکال ہم کو اس بستی سے کہ ظالم ہیں اس کے لوگ اور پیدا کر ہمارے واسطے اپنے پاس سے کوئی حمایتی اور پیدا کر ہمارے واسطے اپنے پاس سے مدد گار۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۹۶ حاشیه ) ۷۷- الَّذِينَ آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَنِ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَنِ كَانَ ضَعِيفًا - ترجمہ ۔ جو ایماندار ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں لڑتے ہی رہتے ہیں اور جو حق پوش کا فر ہیں وہ سرکش کا شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں پس تم شیطان کے ساتھیوں سے جنگ کرو (اور جان رکھو کہ ) بے شک شیطان کی جنگ کمزور ہوتی ہے۔ تفسير - في سَبِيلِ الطَّاغُوتِ ۔ مفسدوں اور شریروں کی حمایت میں۔ - كيد الشيطن - شیطان کی جنگ ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۹)