حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 202 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 202

حقائق الفرقان ۲۰۲ سُورَةُ النِّسَاء چھوڑ دیا اور کبھی خواب میں بھی وطن نہیں دیکھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۷) ۲ - يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا خُذُوا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوا ثُبَاتِ أَوِ انْفِرُوا جَمِيعًا - ترجمہ ۔ اے ایمان والو چوکس ہوشیار رہا کرو اپنے بچاؤ کا سامان ساتھ رکھا کرو پھر ٹکڑی ٹکڑی چھوٹی چھوٹی جماعت کے ساتھ چلو یا عظیم الشان لشکر کے ساتھ چلو ۔ تفسیر - خُذُوا حِذْ رَكُمْ ۔ بہت سے لوگ اسراف میں حد سے بڑھ جاتے ہیں پھر کنجوسی کرتے ہیں تو وہ بھی حد سے زیادہ کرتے ہیں ۔ عداوت میں بھی اس قدر بڑھتے ہیں کہ خود ہی پچھتاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن کو چوکس رہنا چاہیے۔ ثبات ۔ جماعتیں بن کر ۔ مسلمانوں میں استقلال نہیں ۔ جس کام کو شروع کرتے ہیں نباہ نہیں سکتے۔ بعض امور اسلام میں ایسے ہیں۔ جو جماعت کے کرنے کے ہوتے ہیں بعض ایسے کہ خاص خاص آدمیوں کے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۷، ۷۸ ) ۷۳- وَ إِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ لَيُبَطِئَنَ فَإِنْ أَصَابَتْكُمْ مُّصِيبَةٌ قَالَ قَدْ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيَّ إِذْ لَمْ أَكُن مَّعَهُمْ شَهِيدًا - ترجمہ ۔ اور تم میں بعض بعض ایسا بھی ہے جو ضر ورد پر لگاتا ہے پھر اگر تم پر کوئی مصیبت آ پڑے تو ( یعنی منافق پیچھے رہا ہوا) کہنے لگے کہ اللہ نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں مصیبت زدوں کے ساتھ موجود نہ تھا۔ تفسیر۔ لیبطن ۔ اب جنگ کا کام تو ہے نہیں ۔ اب تو دوسرے چلتے ہوئے کاموں میں بھولے ڈالتے ہیں ۔ قَدْ أَنْعَمَ اللهُ عَلَى ۔ اگر بھائی بلاء میں مبتلا ہوا تو فکر نہیں ۔ بلکہ خوش ہیں کہ ہم تو مطمئن ہیں ۔ تم کو اتوفکر چاہیے کہ جو دنیا کو مقدم کر رہے ہیں ۔ ان سے مقابلہ کر وجو دنیا میں مقابلہ کرتے ہیں۔ ان کے مقابلہ لے دیر کرنا۔ تاخیر کرنا۔(ناشر)