حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 196 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 196

حقائق الفرقان ۱۹۶ سُورَةُ النِّسَاء میری اطاعت کرو خدا کے محبوب بن جاؤ گے خدا تمہارے گناہوں کو بخشے گا اور خدا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ رسول کی اطاعت کے بعد اولی الامر کی اطاعت کا حکم ہے کیونکہ وہ حصہ انتظامی کے مظہر ہیں۔ اولی الامر میں بادشاہ وقت ہے پھر صوبہ کا حاکم ہے پھر شہر کا افسر ہے پھر نمبردار ہے پھر محلہ کا چوہدری ہے۔ غرض انتظامی معاملات میں سب کی اطاعت کرنا انسان کا فرض ہے بعض لوگ اس آیت کے معنوں میں لفظ منکم پر اٹکے ہیں کہ اس سے یہ مراد ہے کہ تم میں سے کیا معنے صرف مسلمانوں میں سے جو حاکم ہو اس کی بات مانو لیکن یہ بات درست نہیں کیونکہ منکم کی مثالیں اور بھی قرآن شریف میں موجود ہیں جیسا کہ دوزخ والوں کو کہا جائے گا اَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ (الانعام: ۱۳۱) کیا تمہارے پاس تم میں سے رسول نہیں آئے تھے۔ اس میں کفار کو کہا گیا کہ رسول تم میں سے آئے۔ ظاہر ہے کہ وہ کافر تھے اور یہ مومن تو رسول کافروں میں سے کس طرح ہوئے ۔ پس اس کا مطلب یہ ہے کہ رسول ان کے زمانہ میں تھے ان کے ملک میں تھے اور ان کی طرف رسول ہو کر آئے تھے اس تعلق کے لحاظ سے ان کو منکم کہا گیا۔ قدرت خداوندی کے عجائبات میں سے ایک یہ بات ہے کہ چونکہ مسلمانوں کو آئندہ زمانہ میں ایسے واقعات پیش آنے تھے کہ وہ عیسائیوں کے زیر حکومت رہیں گے اس واسطے ابتدائے زمانہ نبوی میں بھی اس کی نظیر قائم کی گئی تھی کہ مسلمانوں کو عیسائیوں کی ماتحتی میں کس طرح رہنا چاہیے۔ ابتدائے اسلام کے زمانہ میں جب کہ کفار نے مسلمانوں کو عرب میں دکھ دینا شروع کیا تو آنحضرت نے صحابہ کوفرمایا کہ حبشہ میں چلے جاؤ چنانچہ حبشہ کے عیسائی بادشاہ کے پاس آپ کے صحابہ کو بہت امن ملا ۔ مسلمانوں کو عیسائی سلاطین کے ماتحت امن ملنے کی طرف قرآن شریف کی یہ آیت بھی راہ نمائی کرتی ہے وَ لَتَجِدَنَ أَقْرَبَهُمْ مَوَدَّةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصْرَى ( المائدة : ۸۳) اور تو ضروری نصاری کو مومنوں کے ساتھ مودت کرنے میں دوسرے لوگوں سے بڑھ کر پائے گا۔ ( بدر جلد ۶ نمبر ۲۱ مورخه ۲۳ مئی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷ ) اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری ، اللہ کے رسول کی فرمانبرداری ، اولوالا مر کی فرمانبرداری اور اگر ان کا حکم خلاف ہو تو اللہ اور رسول کے حکم کو مقدم کرنا أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ