حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 195
حقائق الفرقان ۱۹۵ سُورَةُ النِّسَاء ٦٠ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَ أَحْسَنُ تَأْوِيلًا - ترجمہ۔ (شریعت کے خلاف حکم دیتے ہیں تو حکم ہوا) اے ایماندارو! اللہ اور اُس کے رسول کا حکم مانو اور اُن کا جو تم میں سے حکومت والے ہوں پھر اگر جھگڑ و کسی امر میں تو اُس کو قرآن اور سنت سے ملا لیا کرو جب تم اللہ کو مانتے ہو اور روز آخرت کو ۔ یہ بہت بہتر ہے اور انجام بخیر ہے۔ تفسیر الہی خلفاء کی اطاعت و انقیاد و فرماں برداری ، سیاست وحمد ن کا اعلیٰ اور ضروری مسئلہ ہے! بلکہ ان کی فرماں برداری خود النبی فرماں برداری ہے۔ قرآن میں ہے۔ مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله (النساء: (۸) اور فرمایا أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُم - ( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۲۸) وَ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ - جہنم والوں کو فرمایا ۔ اَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ ۔ کیا رسول دوزخیوں سے ہوں گے ۔ پس مِنْكُمْ سے مراد نوع انسانی ہے ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۸) يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمُ (النساء:۶۰) اے ایماندارو! اللہ کی اطاعت کرو اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرو اور اپنے حکام کی اطاعت کرو۔ اس آیت شریف میں سب سے اول خدا کی اطاعت کا حکم ہے جو ہمارا خالق ہے ہمارا رب ہے، ہمارا مالک ہے، حتی اور قیوم خدا ہے ہمارے ذرہ ذرہ کا وہی خالق اور وہی مالک ہے۔ روحوں کا خالق بھی وہی ہے اس کا حق ہے کہ ہم کو اپنا مطیع بنائے ۔ ہمارا فرض ہے اس کی اطاعت کریں اس کے صفات سے آگاہی حاصل کریں پھر اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہم پر فرض ہے جس کی اطاعت ہم کو خدا تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے جیسا کہ فرمایا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (آل عمران : کہہ ۳۲) دو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے رتے ہو تو ے جس نے رسول کا حکم مانا اور اس کی اطاعت کی بے شک اُس نے اللہ کی اطاعت کی ۔ (ناشر)