حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 194
حقائق الفرقان ۱۹۴ سُورَةُ النِّسَاء عیسائی یہودی مانتے ہیں کہ ابراہیم راست باز کے ساتھ اس کی راست بازی پر وعدہ ہے کہ اس کے گھرانے کو معززو ممتاز کیا جاوے اور اس کے گھرانے سے تمام گھرانے برکت پاویں ( پیدائش ۱۲ باب (۳) یہ وعدہ جیسا اس راست باز سے الہامی طور پر کیا گیا۔ ویسا ہی الحمد للہ اس کا ظہور مشاہدہ میں آ رہا ہے۔ غور کرو۔ آریہ اپنے گھرانے کی کتابوں کی اشاعت اور ابراہیمی گھرانے کی تعلیمات کی اشاعت دیکھ لیں ابراہیمی تعلیمات کی اشاعت عیسائیوں کے ذریعہ سے ہو یا اہل اسلام کے وسیلہ سے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۵) ۵۹ - إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمْنَتِ إِلَى أَهْلِهَا وَ إِذَا حَكَمْتُم بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمُ بِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا - ترجمہ ۔ بے شک اللہ حکم دیتا ہے تم کو کہ امانات الہی مستحقوں کو دو اور جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو اللہ تم کو کیا ہی اچھی بات کی نصیحت کرتا ہے بے شک اللہ بڑا سننے والا بڑا دیکھنے والا ہے۔ تفسیر - أَنْ تُؤَدُّوا الْآمَنَتِ إِلَى أَهْلِهَا - خدا تعالیٰ کی مخلوق کا انتظام ایسے لوگوں کے سپرد کرو۔ جو اس کے اہل ہوں ۔ کمیٹیوں میں ممبروں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرو۔ حضرت نبی کریم کے روبرو دو شخص آئے کہ ہمیں کام سپر د کیجئے ۔ ہم اس کے اہل ہیں ۔ فرمایا۔ جن کو ہم خود حکم فرما دیں۔ خدا ان کی مدد کرتا ہے۔ جو خود کام کو اپنے سر پر لے۔ اس کی مدد نہیں ہوتی ۔ پس تم عہدے اپنے لئے خود نہ مانگو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ ) اللہ تم کو حکم کرتا ہے کہ امانتیں ان کے مالکوں کو واپس دو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲)