حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 193
حقائق الفرقان ۱۹۳ سُورَةُ النِّسَاء کرتے ہیں یوروپ نے بایں ہمہ اقتدار کیا کیا ؟ 201 ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ ) أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَمَنْ يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا - ترجمہ ۔ یہ ہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے در بدر کر دیا اور اللہ جس پر لعنت کرے تو تم اُس کا کوئی مددگار نہ پاؤ گے کبھی ۔ تفسیر - وَمَنْ يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا - اللہ تعالیٰ سے جب انسان دُور ہو جاوے تو پھر اس کا کوئی مددگار نہیں رہتا ۔ یا د رکھو ۔ بدی کے وقت تو لوگ شریک ہو جاتے ہیں پر دکھ کے وقت کم ہی شریک ہوا کرتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۷ ) ۵۴- أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذَا لَا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا - ترجمہ کیا اُن کا سلطنت میں کچھ حصہ ہے کہ یہ نہ دیں گے لوگوں کو ذرہ سا ۔ تفسیر ۔ نَقِيرًا۔ کھجور کی گٹھلی پر جو نقطہ ہوتا ہے ۔ ♡♡ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۸) ۵۵ - اَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا الهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ ۚ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ ابْرَاهِيمَ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُلْكًا عَظِيمًا - ترجمہ ۔ یا جلے مرتے ہیں لوگوں سے اس مال پر کہ اللہ نے دیا ہے اُن کو مہر بانی سے۔ بے شک ہم نے تو ابراہیم کے خاندان میں کتاب اور دانائی دی ہے اور بڑی بھاری سلطنت بھی دی ہے۔ تفسیر۔ کیا ان یہود اور عیسائیوں کو اس بات پر حسد آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے عربوں میں رسول بھیجا اور اُسے کتاب دی ۔ تو انہیں کہہ۔ تم ابراہیم کے فرزند ہو۔ اب بھی تو کتاب اور حکمت اور بڑی بادشاہت ابراہیم ہی کی نسل کو ملی ہے کیونکہ اسمعیل ابراہیم کا پہلوٹھا تھا اور قریش جن میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم رسول ہوئے ۔ اسی کی اولاد ہیں۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے سے ابراہیم کی نسل والو! عہدہ رسالت ابراہیم کے گھر سے نہیں نکلا پس تمہیں کیوں حسد آ گیا۔