حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 188 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 188

حقائق الفرقان ۱۸۸ سُورَةُ النِّسَاء لمس۔ ہتھیلی کی طرف سے انگلیوں سے چھونا۔ الٹے ہاتھ سے چھونا لمس نہیں ۔ دوسرے معنے جماع۔ تیم کا طریق یہ ہے کہ زمین پر دونوں ہاتھ مارے۔ پھر ۔ پھر پھونک دے تا کوئی کنکر وغیرہ ہاتہ کو لگ گیا ہو تو چھوٹ جائے۔ پھر منہ پر پھیر کر ہاتھ پہنچوں تک ایک دوسرے سے مل لے۔ یہ وہ طریق ہے جس میں کوئی اختلاف نہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۶ ) ۴۶ - وَاللهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَابِكُمْ وَكَفَى بِاللَّهِ وَلِيًّاهُ وَكَفَى بِاللَّهِ نَصِيرًا - ترجمہ۔ اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو اور اللہ ہی حمایت کے لئے بس ہے اور مددگار بس ہے۔ تفسیر وَاللهُ أَعْلَمُ بِاعْدَ آبِكُمْ - عجیب عجیب قسم کے لوگ ہیں کئی لوگ ہم سے ملتے ہیں۔ بڑی خوشامد سے مزاج پرسی کرتے ہیں ۔ حضور کا مزاج کیسا اور السلام علیکم نہیں کہتے ! و کفی بِاللهِ وَلِیا۔ جس شخص کی روزانہ غلطیاں کم نہیں ہوتی جاتیں اور برائی وضد میں بڑھتا جاتا ہے۔ خدا اُس کا ولی نہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۶) ۴۷- مِنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ وَ يَقُولُونَ سَمِعْنَا وَ عَصَيْنَا وَ اسْمَعْ غَيْرَ مُسْبَعٍ وَ رَاعِنَا لَيًّا بِالْسِنَتِهِمْ وَطَعْنَا فِي الدِّينِ وَ لَوْ أَنَّهُمْ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَ اسْمَعْ وَانْظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَ أَقْوَمَ وَلَكِنْ لَعَنَهُمُ اللهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا - ترجمہ ۔ یہودیوں میں سے بعض لوگ ایسے ہیں کہ الفاظ کو اُن کی جگہ سے پھیر دیتے ہیں اور بظاہر کہتے ہیں کہ ہم نے سنا۔ دل میں ہمارے نافرمانی کی نیت ہے، اور سن، نہ سنایا جاوے تو ۔ اور رَاعِنَا اپنی زبانوں کو موڑ موڑ کر اور دین میں طعنہ مارنے کے طور پر کہتے ہیں ۔ اگر وہ کہتے ہم نے سنا اور مانا اور آپ سنئے اور نگاہ فرمائے ہماری طرف تو ان کے حق میں بہتر اور پائدار ہوتا لیکن اللہ نے اُن کے کفر کے سبب سے اُن کو در بدر کر دیا تو وہ مانیں گے نہیں مگر تھوڑے سے۔ تفسیر وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْبَع - دار لفظ شریر لوگوں کا قاعدہ ہے۔ ان سے بچو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۶)