حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 185
حقائق الفرقان ۱۸۵ سُورَةُ النِّسَاء وَالْجَارِ الْجُنُبِ ۔ اس میں مذہب کی قید نہیں ۔ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْب - کلاس فیلو ۔ ہم پیشہ۔ رفیق سفر ۔ ) تشحیذ الاذہان ۔ جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۸) رکھتا۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا - اللہ تعالیٰ جو اکر باز ۔ شیخی خور ہوا سے دوست نہیں تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۰ ماه اکتوبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۹۵) ۶ الَّذِينَ يَبْخَلُوْنَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَ يَكْتُمُونَ مَا اتْهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ وَ اعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا - ترجمہ ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو خود بھی بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی بخل کرنے کو کہتے ہیں اور اللہ نے اُن کو جو کچھ اپنی مہربانی سے دیا ہے اُسے چھپاتے ہیں اور ہم نے تیار کر رکھا ہے حق چھپانے والوں کے لئے ذلت کا عذاب۔ تفسیر جو نخل کرتے ہیں اور لوگوں کو نخل کی تحریک کرتے رہتے ہیں اور جو اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دیا ہے چھپاتے ہیں اور ہم نے ایسے منکروں کے لئے اہانت کرنے والا عذاب تیار کیا ہے۔ تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۰ ماه اکتوبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۹۵) سے جو لوگ يَبْخَلُونَ کسی کے پاس کوئی چیز ہو اور وہ اس کے دینے سے مضائقہ کرے۔ یہ تو عام لوگوں کے نزدیک نخل ہے۔ قرآن کریم کی اصطلاح میں سچی بات اور مفید مشوروں کے دینے سے؟ اپنے آپ کو روکیں وہ بھی بخیل ہیں۔ لوگ اپنی اولاد کو الگ قرآن مجید پڑھاتے ہیں۔ یہ بھی بخل ہے۔ اپنے ایک دوست سے میں نے کتاب مانگی اس نے مکر رسہ کر ر مانگنے پر انکار کیا۔ میں نے بآواز بلند انا للہ پڑھا۔ چند روز گزرے ایک بڑا پلندہ پشاور سے آیا۔ اس میں وہ کتاب بھی تھی بلکہ اس کی شرح ۔ پھر اس شرح کی شرح ۔ شیخ ۔ آپ دینا تو درکنار کوئی دوسرا دے تو بھی اس کو نا گوار ہو۔ یہ سچ ہے۔ اس قسم کے لوگ ذلت کے عذاب میں گرفتار ہوتے ہیں ایسے علماء کی اولاد جاہل رہتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۶)