حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 181 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 181

حقائق الفرقان ۱۸۱ سُورَةُ النِّسَاء وَلَا تَتَمَنوا - اللہ تعالیٰ کچھ تو انسان کو بلا معاوضہ دیتا ہے جو صفت رحمانی سے ملتا ہے اور کچھ بدلہ میں جو صفت رحیمی کا عطیہ ہے۔ حُسن و جمال، رنگت ، جسم ، طاقت وغیرہ میں، تفاضل میں ۔ تفاضل انسان کی طاقت سے باہر ہے۔ پس اس میں دخل نہ دو۔ یہ دخل دینا تمنی کہلاتا ہے۔ لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ ۔ انسان کے لئے کچھ کرنے کے کام ہیں۔ ان کاموں میں اللہ کا فضل مانگو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۵) لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوا وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبْنَ ۔ مردوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے اور عورتوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے۔ (فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۴ حاشیه ) ۳۴۔ وَلِكُلِّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَ الْأَقْرَبُونَ وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَأْتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا - ترجمہ ۔ اور ہر ایک کے لئے ہم نے ولی اور وارث مقرر کر دیتے ہیں اُس مال میں سے جو ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ مریں۔ اور تم نے جس سے عہد واقرار مضبوط کر لیا ہو تو اُن کو اُن کا حصہ دے دو۔ بے شک اللہ ہر ایک شے کا گواہ ہے۔ اور ہر ایک ھے اُس کے پیش نظر ہے ۔ تفسیر وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ ۔ انسان کے کچھ دوست ہوتے ہیں، کچھ وارث، ہر ایک کے ساتھ ان کی حیثیت و قربت کے مطابق عمل کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۵) ۳۵ الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَ بِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَالصُّلِحَتُ قُنِتْتُ حُفِظُتُ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللهُ وَ الَّتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَ اضْرِبُوهُنَّ فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا - ترجمہ ۔ مرد مہتم اور حاکم ہیں عورتوں ۔ پر اس وجہ سے کہ اللہ نے بزرگی دی ہے مردوں کو عورتوں پر اور اس وجہ سے بھی کہ مردوں نے مال خرچ کئے ہیں ۔ تو سنوار والی نیک بیبیاں کہا مانتی ہیں ،