حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 170
حقائق الفرقان ۱۷۰ سُورَةُ النِّسَاء عورتوں سے پسندیدہ معاشرت رکھو۔ پس اگر تمہیں ناپسند ہوں تو قریب ہے کہ اگر کوئی بات تم کو مکروہ لگے تو اللہ تعالیٰ اس میں بہت بہتری رکھ دے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۲) فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيْهِ خَيْرًا كَثِيرًا (النساء : ٢٠) اور اس کے پہلے ہے عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء: ۲۰) مطلب یہ ہے عورت اگر مکروہ ہے تو اس سے نیک سلوک کرتے رہو اس کا نعم البدل ہم دیں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ قادر کریم کا وعدہ ہے۔ پس آپ گھبرائیں نہیں ۔ نیک سلوک بی بی سے کرنا ضروری ہے۔ سلوک کرتے جاؤ تھکو نہیں اور ہرگز نہ تھکو۔ اس کے رشتہ دار شیعہ ہیں تو ہوا کریں ان سے کیا تعلق ہے۔ آپ خلجان اور فکر نہ کریں خود کردہ را چہ علاج ۔ بہر حال آپ کا قصور ہے اس لیے آپ تو بہ استغفار لا إلهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ (الانبیاء: ۸۸) سے کام لیں ۔ اللہ تعالیٰ سے امداد ہوگی ۔ آپ جلدی نہ کرو اور ہرگز نہ کرو۔ یہ ہے میرا مشورہ اس کو مان لو۔ ( بدر جلد ۱۲ نمبر ۳۱ ۳۲ ۳۳ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۱۳ ءصفحہ ۱۰) وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا (النساء : ۲۰) ترجمہ۔ اور تم عورتوں سے اچھی طرح برتاؤ کروپس اگر تمہیں بری لگیں تو سمجھ لو کہ ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم چیز تمہیں بری لگے اور اللہ اس میں خیر کثیر رکھ دے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۶،۲۹۵) لے ان بیبیوں کے ساتھ حسن سلوک سے رہو سہو۔ ہے کوئی سچا معبود نہیں تیرے سوا۔ تیری پاک ذات بے عیب ہے میں ہوں کمزور مصیبتوں میں پھنسا ہوا۔