حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 167 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 167

حقائق الفرقان ۱۶۷ سُورَةُ النِّسَاء جلدی سے تو بہ کر لی تو اللہ بھی ایسوں کی توبہ قبول کر لیتا ہے اور اللہ سب کا حال جانتا ( اور دنیا اور دین کی مصلحتوں سے ) واقف ہے۔ تفسير يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ - بدی کا ارتکاب جہل ہی سے ہوتا ہے۔ ایک مولوی صاحب عورت کے معاملہ میں قید ہوئے تو ایک بزرگ نے انہیں گدھا گدھی کی شکل میں دیکھا میں نے کہا خواب سچا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا (الجمعة: (1) یا درکھو اللہ تعالیٰ بڑا رحیم کریم ہے۔ لاکھوں بار بھی خطا ہو جائے پھر بھی تو بہ کرے۔ جب انسان کو اللہ پر ایمان ہو تو وہ ارتکاب معاصی سے بچتا ہے۔ جس قدر لوگ ارتکاب معاصی میں گرفتار ہیں ۔ وہ کسی نہ کسی رنگ میں خدا پر یقین نہیں رکھتے ۔ ورنہ ایک بچے کے سامنے گناہ سے جھجک ہو اور خدا کے سامنے نہ ہو۔ خود یہ انسان کی فطرت میں داخل ہے کہ وہ ہلاکت سے بچتا ہے۔ انسان تو کجا ایک اونٹ کو مہار کے ذریعے کوسوں لے جا سکتے ہیں مگر ایک گڑھے میں ڈالو تو نہیں گرے گا کیونکہ اسے ہلاکت کا یقین ہوتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۴) ۲۰ - يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرُهَا ۖ وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا أَتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا - ترجمہ۔ مسلمانو ! تم کو روانہیں کہ عورتوں کو میراث ( میت ) سمجھ کر ز بر دستی اُن پر قبضہ کر لو اور جو کچھ تم نے ان کو ( ترکہ شوہری میں سے ) دیا ہے اُس میں سے کچھ چھین لینے کی نیت سے ان کو (گھروں میں ) قید نہ رکھو کہ دوسرے سے نکاح نہ کرنے پائیں ۔ ہاں اُن سے کوئی کھلی بدکاری سرزد ہو تو ( قید رکھنے کا مضائقہ نہیں ) اور ان بیبیوں کے ساتھ حسن سلوک سے رہو سہو اور تم کو بی بی ( کسی وجہ سے ) نا پسند ہو تو عجب نہیں کہ تم کو ایک چیز نا پسند ہو اور اللہ اس میں بہت سی خیر و برکت دے ۔ لے جیسے ایک گدھا ہے جو کتابوں سے لدا ہے ۔ ( ناشر )