حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 161 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 161

حقائق الفرقان ١٦١ سُورَةُ النِّسَاء تفسیر - وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَنى بعض وقت یتیم لڑکیوں پر یا ان لڑکیوں پر جو بیوی کے ساتھ آتی ہیں ظلم ہو جاتا ہے۔اس سے بچنے کا طریق بتایا تام بتایا تا امن ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۳) فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُم مِّنَ النِّسَاءِ - جو عورت تمہیں پسند آئے اُس سے نکاح کرو۔ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً ۔ اور اگر بے انصافی کا خوف ہو تو ایک ہی سے نکاح کرو۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸) پس نکاح کرو جو تم کو خوش آویں عورتیں ، دو دو، تین تین ، چار چار ۔ پھر اگر ڈرو کہ برابر نہ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۳ حاشیه ) رکھو گے تو ایک ہے۔ فَانكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ ۔ اس آیت میں حکم دیا۔ بی بی کو قبل نکاح پسند کر لو پھر ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۶) نکاح کرو۔ ♡ و انوا النِّسَاءَ صَدُقَتِهِنَّ نِحْلَةً فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَرِيئًا ترجمہ ۔ اور عورتوں کو ان کے مہر خوش دلی کے ساتھ دے دو پھر اگر وہ خوش دلی کے ساتھ اس میں سے کچھ تم کو چھوڑ دیں تو اس کو ر چتا پچتا ( مزے سے ) کھاؤ۔ تفسير وأتُوا النِّسَاءَ صَدُ قُتِهِنَّ نِحْلَةً - مسلمان جب پہلے پہلے یہاں آئے تو ان کے پاس روپیہ بہت تھا۔ وہ لاکھوں کا مہر باندھ دیتے تھے۔ مگر اب یہ حالت نہیں ۔ پس قدر کے مطابق مہر باندھو اور دل سے ادا کرو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۳) - وَلَا تُؤْتُوا السُّفَهَاء أَمْوَالَكُمُ الَّتِي جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ قِيمًا وَارْزُقُوهُمُ فِيهَا وَاكْسُوهُمْ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَعْرُوفًا - ترجمہ ۔ اور مال جس کو اللہ نے تمہارے لئے ایک طرح کا سہارا بنایا ہے ان کے حوالے نہ کرو جو کم عقل ہوں ہاں اس میں سے ان کے کھانے پہننے میں صرف کرو اور ان کو نرمی سے سمجھا دو۔