حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 152
حقائق الفرقان ۱۵۲ سُورَةُ آل عِمْرَان جن کے نیچے نہریں ( پڑی ) بہہ رہی ہیں اللہ کے ہاں سے ( یہ اُن کے کئے کا ) بدلہ ( ہے ) اور اچھا بدلہ تو اللہ ہی کے ہاں ہے۔ وو تفسیر فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَوْذُوا فِي سَبِيلِي وَقُتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفِّرَنَ عَنْهُمْ سَيِّاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهُرُ (ال عمران : (۱۹۶) جوالاً جو لوگ اپنے گھر سے نکالے گئے اور انہوں نے ہجرت کی اس واسطے وہ مہاجر بنے اور ان سے لوگوں نے لڑائیاں کیں جیسے بدر میں اور اُحد میں ۔ ان کے سب گناہ ہم معاف کرتے ہیں اور ہم ان کو بہشت میں پہنچاویں گے۔“ اس آیت کو خوب یا درکھو میری سمجھ میں یہ آیت صحابہ کے دشمنوں کا خوب مقابلہ کرتی ہے۔ قاتَلُوا کے معنے لڑائی ہی درست ہیں۔ مرنے مارنے کا ذکر نہیں ہے آگے آتا ہے۔ ثواباً مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ (ال عمران : ۱۹۶) یعنی ابوبکر ، عمر ، عثمان وغیرہ کو اور بھی بہت کچھ دیں گے۔ خلافت دیں گے حکومت اور بادشاہی دیں گے۔ البدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۴۳) أنِّي لَا أَضِيعُ عَمَلَ عَامِل ۔ یہ وہ عامل مراد نہیں جو تعویز دھاگہ کرتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲) ۲۰۱ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - ترجمہ مسلمانو! برداشت کرو اور دوسرے کو صبر کی تعلیم دو اور دشمن کے مقابل میں تیار رہو اور اللہ سے ڈرو تا کہ (آخر کار ) تم اپنی مراد کو پہنچو۔ تفسیر - اصْبِرُوا وَصَابِرُوا ۔ صبر کرو بھی اور سکھاؤ بھی۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحه ۲ صَابِرُوا ۔ دوسروں کو صبر سکھاؤ۔ رابطوا ۔ ایک نماز کے بعد دوسری کی تیاری بھی رابطہ کہلاتی ہے۔ ۷۲) تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه متمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۴۷)