حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 147
حقائق الفرقان ۱۴۷ سُورَةُ آل عِمْرَان ۱۷۸، ۱۷۹ - إِنَّ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْإِيْمَانِ لَنْ يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا ۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ - وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ خَيْرٌ لَّا نُفُسِهِمْ ۔ إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُوا إِثْمًا وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ۔ - ترجمہ۔ جنہوں نے خرید احق پوشی کو ایمان کے بدلے وہ دین الہی کو کچھ بھی ضرر نہ پہنچا سکیں گے اور ان کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔ کافر یہ گمان نہ کریں کہ یہ مہلت جو اُن کو ملتی ہے اُن کے لئے مفید ہے بات یہ ہے کہ ہم مہلت تو دیتے ہیں اُن کو نتیجہ یہ ہے کہ وہ بدی میں بڑھتے ہیں اور اُن کے لئے عذاب ہے ذلیل کرنے والا ۔ تفسیر۔ پس اسباب ذلت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ماننے کی باتوں کو چھوڑ کر ان کا انکار کرتے جائیں حتی کہ سب صداقتوں کے منکر ہو جائیں جو خدا نے اپنے فضل و کرم سے ان پر انبیاء کے ذریعے ظاہر کیں اور اللہ کی نافرمانی میں بڑھتے جائیں ۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۶ نمبر ۱۰ ماه اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۹۴) ۱۹ صفحه ۳۹۴) ۱۸۲ - لَقَدْ سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ أَغْنِيَاءُ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوا وَقَتْلَهُمُ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٌّ وَ نَقُولُ ذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ - ترجمہ۔ اللہ نے سن لی ہے بات اُن لوگوں کی جو کہتے ہیں اللہ فقیر ہے اور ہم مالدار ہیں ۔ ہم اس بات کو محفوظ اور نوٹ کر لیں گے جو انہوں نے کہا اور نبیوں کے مارنے کا قصد ۔ اور کہیں گے ہم کہ چکھو جلانے والا عذاب ۔ تفسیر - لَقَدْ سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ أَغْنِيَاءُ (ال عمران: ۱۸۲) اللہ نے سنی : بات ان کی جنہوں نے کہا کہ اللہ محتاج ہے اور ہم دولت مند ہیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۸۰) ہر مومن کے کچھ دشمن بھی ہوتے ہیں۔ مومن کا دل صاف ہوتا ہے۔ اس کے دل میں کپٹ نہیں