حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 145 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 145

حقائق الفرقان الده سُورَةُ آل عِمْرَان جواب دیا اگر ہم لڑنا جانتے تو ہم ضرور تمہارے ساتھ ہو لیتے یہ لوگ اُس دن بہ نسبت ایمان کے کفر کے بہت قریب ہوئے وہ اپنے منہ سے وہ وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں۔ تفسیر - قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ - اللہ تعالیٰ کی راہ میں ۔ اعلاء کلمۃ اللہ میں ۔ اللہ کے بندوں کی عزت اور وقعت کے لئے دشمنان دین ۔ دشمنان قرآن کریم ۔ نبی کریم کے دشمنوں ۔ آپ کے جانشینوں کے دشمنوں سے مقابلہ کرو مگر اس راہ سے جس راہ سے وہ مقابلہ کرتے ہیں۔ وہ اگر تلوار اور تیر سے کام لیں تو تم بھی تلوار اور تیر سے کام لولیکن اگر وہ تدابیر سے کام لیتے ہیں تو تم بھی تدابیر ہی سے مقابلہ کرو ورنہ اگر اس راہ سے مقابلہ نہیں کرتے تو یہ اعتداء ہوگا اور اللہ تعالیٰ اعتداء کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔ غرض جو راہ دشمن اختیار کرے اسی قسم کی راہ اختیار کرو۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مؤرخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۱ء صفحہ ۶) آواد فعُوا ۔ دفع کرود شمن کو۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۷ ۴۴) ۱۷۲ - يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللهِ وَفَضْلٍ وَ أَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ - ترجمه خوش وقت ہوتے ہیں اور اللہ کے فضل و انعام کی بشارت پاتے ہیں اور یہ کہ اللہ ضائع نہیں کرتا مومنوں کا ثواب۔ تفسیر - يَسْتَبْشِرُونَ ۔ وہ اس بشارت کے منتظر ہیں کہ ہمارے خلف بادشاہ ہوں گے اور پھر ان پر نہ یہ خوف رہے گا نہ ان پر کوئی حزن طاری ہو گا بلکہ مظفر و منصور ہوں گے۔ ۱۷۴ - الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوهُمْ فَزَادَهُمْ إِيْمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ۔ ترجمہ۔ جن لوگوں نے کہا کہ مکہ والے لوگوں نے جتھا کیا ہے تمہارے ( مقابلہ کے ) لئے تم ان سے ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)