حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 139 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 139

حقائق الفرقان ۱۳۹ سُورَةُ آل عِمْرَان ۱۵۷ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزَّى لَوْ كَانُوا عِنْدَنَا مَا مَاتُوا وَ مَا قُتِلُوا لِيَجْعَلَ اللهُ ذَلِكَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ وَاللَّهُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَاللَّهُ بِمَا ورود کدو تعملون بصير - ترجمہ ۔ اے ایماندار و ا حق چھپانے والوں کی طرح نہ بنو وہ اپنے بھائیوں کی نسبت کہتے ہیں کہ جب وہ سفر کو نکلیں یا وہ جہاد میں ہوں کاش وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے۔ نتیجہ یہ ہو گا کہ اللہ اس (بات) کو ان کے دلوں میں حسرت بنا دے گا اور اللہ ہی چلا تا مارتا ہے اور اللہ تمہارے کرتوتوں کو دیکھ رہا ہے۔ تفسیر مَا مَا تُوا وَ مَا قُتِلُوا۔ یہ کہنا حقیقت میں بڑی بھاری غلطی ہے کہ فلاں جگہ نہ جاتے تو یوں نہ ہوتا۔ لِيَجْعَلَ الله ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اللہ بنادے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۱ ) ١٦٠ - فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ - ترجمہ۔ اے پیارے محمد ! یہ اللہ کی مہربانی ہے کہ تو اُن کو نرم دل ملا اور اگر تو سخت دل بدخو ہوتا تو تیرے پاس سے ادھر اُدھر ہو جاتے تو تو اُن کو معاف کر دے اور اُن کی مغفرت چاہ اور کاموں میں اُن سے مشورہ کر لیا کر پھر جب تو کسی کام کا پکا ارادہ کر لے تو پھر اللہ ہی پر بھروسہ کر۔ بے شک اللہ دوست رکھتا ہے متوکلوں کو۔ تفسير - وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمر ۔ اور معاملات میں ان سے مشورہ کر۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)