حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 136
حقائق الفرقان ۱۳۶ سُورَةُ آل عِمْرَان ۱۵۴ - إِذْ تُصْعِدُونَ وَلَا تَلُوْنَ عَلَى اَحَدٍ وَ الرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ فِي أَخْرُكُمْ فَأَثَابَكُمْ عَمَّا بِغَمْ لِكَيْلَا تَحْزَنُوا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَا أَصَابَكُمْ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ - ترجمہ۔ جب تم چڑھائی کر رہے تھے اور کسی کی طرف مڑ کر بھی نہ دیکھتے تھے اور رسول تم کو بلا رہا تھا تمہاری پچھلی صفوں میں تو تم کو غم پر غم پہنچا تا کہ تم نہ پچھتاؤ اس پر جو تمہارے ہاتھ سے جاتا رہا ہے اور نہ اس مصیبت پر جو تم کو پہنچی اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب واقف ہے۔ تفسیر - غنا بغم - براغم ۔ دوم یہ کہ ایک غم کے بدلے جو تمہاری نافرمانی نے رسول کو پہنچایا۔ تم کوبھی پھر غم ہوا۔ تکلیف اُٹھائی ۔ شکست کھائی۔ لِكَيْلا تَحْزَنُوا ۔ یہ سب کچھ یہیں بھگت گیا۔ اتنے میں ہی خیر گذری تا کہ تم غم نہ کرو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۰) ۱۵۵- ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ آمَنَةً نُّعَاسًا يَغْشَى طَائِفَةً مِنْكُمْ وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ يُخْفُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ مَّا لَا يُبْدُونَ لَكَ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَّا قُتِلْنَا هُهُنَا قُلْ لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَى مَضَاجِعِهِمْ وَ لِيَبْتَلِيَ اللهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ - ترجمہ۔ پھر اللہ نے اتارا تم پر غم کے بعد اطمینان (یعنی) اونگھنا جوگھیر رہا تھا تمہاری ایک جماعت کو اور ایک جماعت کو اپنی جانوں کی فکر پڑی تھی اور اللہ کے طرف ناحق بدگمانیاں کر رہے تھے جاہلیت کے گمان ۔ کہتے تھے کیا ہمارے لئے اس حکومت میں کچھ بھی ہے تو کہہ سب اختیار اللہ ہی کا ہے وہ منافق اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں جو تجھ سے ظاہر نہیں کرتے ، کہتے ہیں کہ اگر ہمارے اختیار میں کچھ