حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 134 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 134

حقائق الفرقان ۱۳۴ سُورَةُ آل عِمْرَان وَمَا اسْتَكَانُوا اسْتَكَانَ میں بحث ہے بعض اسے کون سے کہتے ہیں۔ میرا بھی یہی اعتقاد ہے۔ بعض سکون سے مگر اس صورت میں اِسْتَكَنَ بنے گا۔ تو مطلب یہ ہوا کہ وہ ایک حالت سے دوسری حالت میں نہیں ہوئے۔ ربي - امام ، نیک لوگ، جماعت ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۷۰) ۱۵۰ ۱۵۱ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا يَرُدُّوكُمْ عَلَى اعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَسِرِينَ - بَلِ اللهُ مَوْلَيكُمْ وَهُوَ خَيْرُ النَّصِرِينَ - ترجمہ ۔ سنواے مومنو! اگر تم کہا مانو گے کافروں کا تو وہ تم کو پلٹا دیں گے تمہاری ایڑیوں پر ، پھر ہو جاؤ گے تم نقصان اٹھانے والے ۔ بلکہ اللہ تمہارا مولا ہے اور وہ ہی بہت اچھا مددگار ہے۔ تفسیر۔ انسان میں دو طرح کی طاقتیں ہیں۔ ایک وہ جو اس کے دخل و تصرف کے نیچے ہیں۔ ایک وہ جن پر اس کا کچھ تصرف نہیں۔ نیکی کی راہ انسان دکھ، مصیبت کسی بزرگ کے کلمہ یا الہام سے سمجھ لیتا ہے۔ نیکی سے روکنے کے اسباب بھی ہیں جن میں نفس، شیطان، معاندان حق شامل ہیں ۔ إِن تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا - تمام وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا۔ نفس سے لے کر خدا کے کھلے منکروں تک ۔ اگر ان کا کہا مانو گے یا ان کی ترغیب کے آگے دب جاؤ گے تو چونکہ انسان ایک حد تک ٹھہرتا نہیں اس لئے نتیجہ کیا ہوگا یہی کہ ایمان سے تم بعد میں پڑ جاؤ گے۔ بَلِ اللَّهُ مَوْلَكُمْ ۚ وَهُوَ خَيْرُ النَّصِرِينَ ۔ اگر مولی سے تعلق رکھو گے تو وہ دش تو وہ دشمنوں کے مقابلہ میں تمہیں نصرت بخشے گا۔ چاہیے کیا ؟ یہ کہ کفار کے سامنے ایسے ہو کہ تمہارا رعب ان پر پڑ جائے اور جیسے جونک پتھر پر کچھ اثر نہیں کر سکتی اسی طرح کفار کا تم پر کوئی اثر نہ پڑے ۔ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ روبوو م (الفتح : ۳۰) کی یہی تفسیر ہے۔ بيْنَهُم (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۰) لے وہ کافروں پر بہت مؤثر ہیں ان سے متاثر نہیں ہوتے شدید و غالب ہیں اور آپس میں ایک دوسرے سے متاثر ہوئے ہیں رحیم ہیں ۔