حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 129 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 129

حقائق الفرقان ۱۲۹ سُورَةُ آل عِمْرَان مقابلہ، بزدلی کا مقابلہ۔ یہ ایسی باتیں ہیں کہ بڑے ابتلا کا مقام ہیں ۔ اب نظیر دیتا ہے کہ بدر میں جب تم تھوڑے اور بے مقدور تھے عمائد مکہ پر فتحیاب ہو چکے ۔ پس تم اللہ کو اپنا سپر بناؤ وہ تمہیں ہلاکت سے محفوظ رکھے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۶۹) ۱۲۵، ۱۲۶ - إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ الَنْ يَكْفِيَكُمُ أَنْ يُمِدَّكُمْ رَبُّكُمُ بِثَلَثَةِ الفِ مِنَ الْمَلائِكَةِ مُنْزَلِينَ - بَلَى إِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا وَ يَأْتُوكُمْ مِنْ فَوْرِهِمْ هُذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمُ بِخَمْسَةِ الْفِ مِنَ الْمَلَكَةِ مُسَوَّمِينَ - ترجمہ۔ جب تو کہہ رہا تھا ایمان داروں کو کیا تم کو اتنی مدد کافی نہیں کہ تمہارا رب مدد کرے تمہاری تین ہزار اتارے ہوئے فرشتوں سے۔ کیوں نہیں ! اگر تم صابر رہو اور اللہ کوسپر بناؤ (اور ) وہ کافر تمہارے پاس آئیں اُسی جوش میں تو تمہارا رب تمہاری مدد کرے نشان دار پانچ ہزار فرشتوں سے۔ تفسیر - بِثَلَثَةِ الفِ مِنَ الْمَلائِكَةِ ۔ ہندوستان میں سید صاحب نے کسی قدر احتیاط سے ملائکہ کے عقائد میں ذکر نہیں کیا اور مصر میں مفتی عبدہ ، مسلمانوں کی بدقسمتی ہے جنہوں نے ملائکہ سے انکار کیا ہے۔ یہ اندرونی نادان دوست ہیں حالانکہ ملائکہ کا اعتقاد تمام انبیاء کی تعلیم کی جز ہے اور نبوت کی سیڑھیوں میں پہلی سیڑھی تو یہی ملائکہ پر ایمان ہے۔ میں اس کے متعلق پہلے مفصل سنا چکا ہوں ۔ مُسَوَّمِینَ ۔ ان کو نشان لگا ہوا ہے۔ بِخَمْسَةِ الْفِ مِنَ الْمَلائِكَةِ - جوں جوں انسان کا قرب اللہ سے بڑھتا ہے توں توں ملائکہ سے زیادہ تعلق پیدا ہوتا ہے اس لئے صبر و تقوی سے کام لینے پر بجائے تین ہزار کے پانچ ہزار فرمایا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۹) ۱۳۱ ، ۱۳۲ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرَّبُوا أَضْعَافًا مُضْعَفَةً وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ - ترجمہ سنو ایمان دارو! کسی قسم کا بھی سودمت کھاؤ بڑھ بڑھ کر اور اللہ ہی کو سپر بناؤ تا کہ تم فتح مند