حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 123
حقائق الفرقان ۱۲۳ سُورَةُ آل عِمْرَان کھڑا ہوتا ہے کہ دنیوی وعظ سب اس کے اندر آ جاتے ہیں کیونکہ وہ ایک امر بالمعروف کرتا ہے۔ ہر بھلی بات کا حکم دینے والا ہوتا۔ دینے والا ہوتا ہے اور ہر بری بات سے روکنے والا ہوتا ہے۔ الحکم جلدے نمبر ۱۰ مؤرخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵ ) ۱۱۲ - لَن يَضُرُّوكُمُ إِلَّا أَذًى وَإِنْ يُقَاتِلُوكُمْ يُوَتُؤْكُمُ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا دور دور ينصرون - ترجمہ۔ وہ تمہارا کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں گے مگر ذرہ ہی تکلیف ہے اور اگر وہ تم سے لڑے تو پیٹھ ہی پھیریں گے تم سے پھر وہ مدد نہیں دئے جائیں گے۔ تفسیر - الا آدمی ۔ محض زبانی بکواس کر لیں۔ اس کے سوا اور کیا بگاڑ سکتے ہیں ۔ ثُمَّ لَا يُنْصَرُونَ ۔ میں تو اس کے یہی معنے کرتا ہوں ۔ پھر کبھی بھی ان کو نصرت نہ دی جاویگی ۔ تیرہ سو برس سے یہود کا یہ حال دنیا دیکھ رہی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶، ۳۷ مؤرخہ یکم و ۱۸ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۸) لَنْ يَضُرُّوكُمُ إِلَّا آدمی ۔ یہ تکلیف ایک معمولی سی ہو گی کوئی بڑی بھاری تکلیف نہ ہوگی ۔ دیکھو خدا نے ہم کو بڑی مصیبت سے بچالیا کہ تفرقہ سے بچالیا۔ اگر تم میں تفرقہ ہو جا تا اور موجودہ رنگ میں تم وحدت کی رسی میں پروئے نہ جاتے اور تم تتر بتر ہو جاتے تو واقعی بڑی بھاری مصیبت تھی اور خطرناک ابتلا ۔ مگر یہ خدا کا خاص فضل ہے اگر کچھ تھوڑی سی تکلیف ہم کو ہو گی بھی تو یہیں ہو گی اس کا ما بعد الموت سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں بلکہ ما بعد الموت کو باعث اجر اور رحمت الہی ہوگی ۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ رجون ۱۹۰۸ ء صفحه ۸ ) ا ۸) ۱۱۳- ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَ بَاءُهُ بِغَضَبٍ مِّنَ اللهِ وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ وَيَقْتُلُونَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٌّ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ - ترجمہ ان یہود پر ذلت لگائی گئی جہاں کہیں پائے گئے مگر کہ ہوں ساتھ حبل اللہ کے یا ساتھ