حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 3 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 3

حقائق الفرقان سُورَةُ آل عِمْرَان مِنْ قَبْلُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ اَنْزَلَ الْفُرْقَانَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ - ترجمہ۔ اس کتاب سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور اتاراحق و ناحق میں فیصلہ، بے شک جنہوں نے چھپا یا اللہ کی نشانیوں کو ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ بڑاز بردست ہے بدلا لینے والا ۔ تفسیر - هدی۔ ہدایت تھی کہ مقابلہ نہ کرنا ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔ انْزَلَ الْفُرْقَانَ ۔ معلوم ہوتا ہے اس وقت فرقان ہو چکا تھا۔ فرقان کے معنے قرآن شریف نے خود کئے ہیں چنانچہ فرمایا ہے يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَنِ (الانفال: ۴۲) وہی جنگ بدر جس میں ا کا برانِ مکہ مارے گئے ۔ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا ۔ بعینہ وہی ترتیب ہے جو سورۃ بقر میں تھی۔ وہاں عذاب عظیم فرمایا یہاں شدید عظمت کے ساتھ شدت کو بڑھ دیا۔ وَاللَّهُ عَزِيزٌ - وہ عزت والا ہے ۔ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ (المنفقون: ٩) پس وہ اپنے رسول اور مومنوں کو ذلیل نہ کرے گا۔ ہیں۔ ذُو انْتِقَام ۔ وہ اے یہودیو! تمہاری شرارتوں کی ضرور سزا دے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۳) هُدًى لِلنَّاسِ ۔ انجیل بھی بشارت دے چکی تھی نبوت محمد یہ کے بارے میں ۔ ھدی کے یہی معنی تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۵) ٦ - إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ ۔ ترجمہ ۔ اللہ سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔ تفسیر - إِنَّ اللهَ لَا يَخْفَى عَلَيْهِ ۔ کہا جا سکتا ہے کہ جو چیز ابھی نہیں ہوئی اس کی نسبت یہ کہاں سے اطلاعیں آپ کے پاس پہنچیں۔ فرمایا اللہ پر کوئی چیز مخفی نہیں ۔ سَنُرِيهِمُ ايْتِنَا فِي الْآفَاقِ وَ فِي اے جس دن دو جماعتوں نے باہم جنگ کیا ۔ ۲۔ حالانکہ اللہ ہی کی عزت ہے اور اس کے رسول کی اور ایمانداروں کی۔