حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 111
حقائق الفرقان سُورَةُ آل عِمْرَان حَبْلِ الله - قرآن شریف اور اسلام ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۷) وَاعْتَصِمُوا ۔ اپنے آپ کو دکھوں سے بچالو۔ کس ذریعہ سے؟ بِحَبْلِ اللهِ ۔ ایک اللہ کا رسن ہے اس پر دو قو میں زور لگا رہی ہیں تم سارے مل کر زور لگاؤ تا ذلت اور شکست کے دُکھوں سے بچ جاؤ ۔ ہمارے زمانہ طالب علمی میں یہ رشتے کا کھیل نہیں ہوتا تھا مگر اب تو سکولوں میں یہ کھیل رائج ہے۔ اس لئے اس آیت کی خوب سمجھ آ سکتی ہے۔ شفا - کناره منَ النَّارِ - غضب ، غیظ ، کینے ، ایک دوسرے کی جلن ۔ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا - ان تمام جہنموں سے قرآن نے نکالا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۶ ، ۳۷ مؤرخہ یکم، ۸ رجولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۶۶) دنیا میں اختلاف ہے ہر ایک کا مذاق جدا جدا ہے ۔ مگر باوجود اس قدر اختلاف کے پھر بھی ان میں ایک وحدت ہے۔ خدا تعالیٰ واحد ہے اس لئے وہ چاہتا ہے کہ وحدت پیدا ہو۔ فرماتا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا (ال عمران : ۱۰۴) یعنی تم سب کے سب مل کر اللہ کے رسے کو مضبوط پکڑ لو۔ تمہاری کھیل جو رسہ کھینچنے کی ہے اس سے مجھے یہ نکتہ سوجھا ہے کہ جیسے وہاں فریق مقابل کو زک دینے کے لئے ضروری ہے کہ سب کے سب یک دل ہو کر با وجود اختلاف قومی و خیالات زور لگاتے رہیں ۔ اسی طرح اللہ کے رسے کو جس سے مراد قرآن مجید ہے دوسری قوموں کی زد سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ تم مل کر کام کرو۔ قرآن مجید پر تمام قو میں تمدنی، تاریخی، طبعی علمی، عقلی غرض کہ ہر طرح کے اعتراض کر رہی ہیں اور چاہتے ہیں کہ قرآن مجید کی تعلیم کو نہ پھیلنے دیں۔ پس تمہیں چاہیے کہ ان کا زور توڑنے کے لئے اپنے میں علمی قوت پیدا کرو اور اتفاق سے رہو۔ وحدت کے لئے ایک اختلاف کی بھی ضرورت ہے۔ دیکھو اگر رسے کے کھیل میں دوسری طرف مخالف زور لگانے والا کوئی نہ ہو تو یہ کھیل ہو ہی نہیں سکتا ۔ اسی طرح ( حبل اللہ ) قرآن مجید کے مقابل میں