حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 2 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 2

حقائق الفرقان ۲ سُورَةُ آل عِمْرَان بار بار آیا ہے جس سے کم از کم میرے جیسا انسان نبی کریم کے حالات پیدائش سے لے کر موت تک نکال سکتا ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ سے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ کے حالات آپ کے اخلاق کیا تھے؟ تو انہوں نے فرمایا كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنُ - یہ سورۃ بھی اللہ سے شروع ہوتی ہے۔ ایک اور سورۃ احَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا (العنكبوت : ٣) بھی اللہ سے شروع ہوتی ہے اور یہ سب مضامین میں ، مقاصد میں متحد ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۳) اس سورۃ میں کلام اللہ کے سمجھنے کے قواعد یہودیوں ، عیسائیوں سے مناظرہ جہاد کے احکام ہیں ۔ هُوَ الْحَی۔ عیسائیوں کے مقابلہ میں فرمایا کہ عیسی مر چکا ہے۔ کئی ایک ہی اللہ ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۵) سورۃ آل عمران میں پچھلی سورة کی آیت کرسی کا ایک ٹکڑا توحید کی یاد دہانی کے لئے رکھ دیا ہے۔ نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ - اُتاری تم پر جامع کمالات تحریر ۔ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ - سورہ بقرہ میں بھی تین بار مُصَدِّقُ لِمَا مَعَهُمْ آیا ہے۔ لِمَا مَعَهُمْ کی بحث تو بہت دفعہ ہو چکی ہے یہاں لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ہے۔ يَدَيْهِ عربی زبان میں پیش یا سامنے کی بات کو کہتے ہیں ۔ جیسے ایک مقام پر فرمایا ہوائیں آتی ہیں تو پہلے ایک ٹھنڈا جھونکا آتا ہے بَيْنَ يَدَی رَحْمَتِهِ (الاعراف: ۵۸) چونکہ سورۂ بقرہ میں أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرة :) لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ - (البقرة: (۸) ۳ اور لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔ (البقرة : ۳۹) بہت سی پیشگوئیاں ہیں اس لئے یہ فرمایا يَحْزَنُونَ(البقرة کہ ہم اس کے متعلق تو رات میں بھی فرما چکے ہیں ۔ چنانچہ لکھا ہے کہ جو اس نبی کی مخالفت کریں گے ہلاک ہو جاویں گے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۳) لے اس کی رحمت کے آگے آگے ۔ ۲ یہی لوگ نہال اور بامراد ہیں۔ سے ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔ اسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گذشتہ ہی عمل کے لئے وہ غمگین ہوگا ۔