حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 90
حقائق الفرقان ۹۰ اس طواف کا ثبوت اگر دیکھنا ہوز بور ۲۶ کو دیکھو۔ سُورَةُ آل عِمْرَان ۔ پھر صفا اور مروہ کے درمیان بیاد گار اُم اسمعیل ہاجرہ علیہا الستلام چلنا۔ ہاجرہ کو جب ابراہیم نے یہاں چھوڑا تو انہوں نے ابراہیم سے پوچھا تو ہمیں کس کے سپرد کرتا ہے۔ تو ابراہیم نے فرمایا خدا کے سپر د اور اُسی کے حکم سے۔ تب ہاجرہ نے کہا جاؤ وہ اللہ تعالیٰ ہم کو ضائع نہ کرے گا۔ آخر پیاس کی شدت میں، پانی کی جستجو میں جب یہاں دوڑیں تو خدا نے زمزم سے ان کی امداد کی ۔ اس قسم کی یادگاریں اولاد ابراہیم میں مروج تھیں ۔ دیکھو پیدائش ۳۵ باب ۱۵ ۔ بلکہ یشوع نے بارہ پتھر جن کا ذکر یشوع ۴ باب میں ہے دریا سے صرف یادگار کے لئے اُٹھائے اور دریا کے باہر لا کر رکھے۔ پولا ہلانے کی رسم جس کا ذکر احبار ۲۳ باب ۱۰ میں عیسائی مانتے ہیں مسیح کے جی اٹھنے کی یادگار ہے۔ ۴۔ پھر عرفات کے میدان میں جانا ایک ضروری فعل حج کا ہے جہاں نہ کوئی پتھر ، نہ کوئی درخت صرف الہی یاد ہے اور اسی سے دعا ۔ دیکھو موسی بھی فرعون کو کہتے ہیں۔خداوند اسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ میرے لوگوں کو جانے دے تا کہ وے بیابان میں میرے لئے عید کریں۔ ۔ پھر حلق ( یعنی سرمنڈوانا ۔ مرتب ) ہے جس کی وجہ یہ ہے۔ بہت دنوں سر کھلا رہا۔ گرد و غبار پڑا۔ عام لوگوں کو سامان سر دھونے کا اس سے بہتر کیا ہے کہ سر منڈا دیں یا بالوں کو کٹوائیں۔ حلق کا رواج اور اس کا ثبوت ا ثبوت مقدسہ کتب میں موجود ہے۔ (دیکھوا یو میں موجود ہے۔ (دیکھو ایوب اباب ۲۰)۔ نذیر جماعت کے خیمے کے دروازے پر سر کی منت ، منت منڈ اوے۔ گنتی ۶ باب ۱۸ بلکہ احبار ۱۴ باب ۹ میں تو چارا برو کا صفایا مندرج ہے۔ متی ۸ باب ۴ میں اس کا جواز اور ان رسوم کا اتباع دیکھ لو۔ قربانی ۔ نذیر کے پاس اگر کوئی نا گہاں مر جاوے تو ایسی قمریاں یا کبوتر ایک خطا کی قربانی اور ایک سوختنی قربانی گذرانے اور نذیر قربانی بے عیب یک سالہ برہ ایک خطا کی قربانی ۔ دوسرا سوختنی قربانی کے لئے اور فطیری روٹی چپڑی ہوئی اور مہدی ۔ میدے کے کلچے تیل سے چپڑے ہوئے کا ہن کو دے۔ گنتی ۶ باب ۱۰ اور دیکھو پیدائش ۸ باب ۲۰ و ۱۲ باب ۸۔ کثرت قربانی - ۲ تاریخ کے باب ۵ - ۱۔ سلاطین ۸ باب ۵ میں دیکھنے کے قابل ہے۔ ہاں اتنی