حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 65 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 65

حقائق الفرقان ۶۵ سُورَةُ الْبَقَرَة نمازیں جو شبہات اور وساوس میں مبتلا ہیں کھڑی نہیں ہوتی ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے يَقْرَؤُن نہیں فرمایا بلکہ يُقيمون فرما یا یعنی جو حق ہے اس کے ادا کرنے کا۔ ہر ایک چیز کی ایک علت غائی ہوتی ہے اگر اس سے رہ جاوے تو وہ بے فائدہ ہو جاتی ہے۔ يُقِيمُونَ الصَّلوة سے لوازم الصَّلوةَ معراج ہے اور یہ وہ حالت ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق شروع ہوتا ہے مکاشفات اور رویا صالحہ آتے ہیں۔ لوگوں سے انقطاع ہو جاتا ہے اور خدا اتا ہے اور خدا کی طرف ایک تعلق پیدا ہونے لگتا ہے یہاں تک کہ تبتل تام ہو کر خدا سے کامل تعلق پیدا کر لیتا ہے۔ الحکم جلد ۱۴ نمبر ۱۰ مورخه ۲۱ مارچ ۱۹۱۰ صفحه (۳) صلوة اس تعظیم اور عبادت کا نام ہے جو زبان ، دل اور اعضاء کے اتفاق سے ادا کی جاوے کیونکہ ایک منافق کی نماز جو کہ ریاء اور دکھلاوے کی غرض سے ادا کی گئی ہو نماز نہیں ہے۔ نماز بھی ایک تعظیم ہے جس کا تعلق بدن سے ہے۔ بدن کا بڑا حصہ دل اور دماغ ہیں۔ چونکہ زبان نماز کے الفاظ ادا کرنے میں اور دل و دماغ اس کے مطالب و معانی میں غور کر کے توجہ الی اللہ کرنے میں اور ظاہری اعضاء ہاتھ پاؤں وغیرہ ظاہری حرکات تعظیم کے ادا کرنے میں شریک ہوتے ہیں اور ان سب کے مجموعہ کا نام بدن یا جسم ہے اس لئے بدنی عبادت کا نام صلوۃ ہے۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۶ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۳) يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ وہ اپنی نمازوں ، دعاؤں کو سنوار سے ادا کرتے ہیں اور پھر جو کچھ ہم نے دیا۔ اس سے خرچ بھی کرتے رہتے ہیں ۔ بہت دنوں سے یہ بات میرے دل میں قائدہ کی طرح جم گئی ہے کہ جو کبھی کچھ بھی خدا کی راہ میں نہیں دیتا۔ نہ دعا مانگتا ہے وہ ہدایت سے محروم رہ جاتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳) اسلامی نماز اسلامی دوسری اصل نماز ہے ۔۔۔ نماز کیا ہے؟ خدا سے دلی نیاز ، اور یہ عبادت تمام مذاہب میں اصل عبادت ہے۔ اور کچھ شک نہیں دلی جوشوں کا اثر ظاہری حرکات اور سکنات پر ضرور پڑتا ہے اور ظاہر