حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 59 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 59

حقائق الفرقان ۵۹ سُوْرَةُ الْبَقَرَة الرَّسُولَ وَأُولِي الْاَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ (النساء: ۶۰) اے ایمان والو! اللہ کی فرمانبرداری کرو اور رسول کی فرمانبرداری کرو اور اپنے میں سے حکومت والوں کی اور اگر کسی شئے میں تمہارا تنازع ہو جائے تو اس کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف پھیرو۔اگر تم اللہ اور آخر آنے والے دن ( یا وقت ) پر ایمان رکھتے ہو۔اور فرمایا۔لا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ (المجادلة: ۲۳) تم کوئی لوگ نہ پاؤ گے جو کہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہوں اور پھر ان سے محبت اور دوستی رکھتے ہوں جو کہ اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرتے ہوں۔اور فرمایا۔وَ لَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالنَّبِي وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاء (المائدة : ۸۲) اور اگر اللہ اور آخری دن پر اور اس پر جو اللہ نے اتارا ہے ایمان رکھتے تو پھر ان سے کبھی دوستی نہ لگاتے۔اور فرمایا۔وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ أَوَوا وَ نَصَرُوا أُولَبِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا (الانفال: ۷۵) اور جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں انہوں نے مجاہدہ کیا اور جگہ دی اور مدد کی۔وہی پکے مومن ہیں۔اور فرما یا۔إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ (الحجرات : ۱۱) مومن تو بھائی ہی ہیں نہ اور کچھ۔اور فرمایا۔وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرَّبُوا إِنْ كُنْتُم مؤْمِنينَ (البقرة: (۲۷۹) اور چھوڑ دو جو سود باقی رہا ہے اگر تم مومن ہو۔اور فرمایا۔وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ انْتُمُ الْأَعْلَونَ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۴۰) اور نہ سست ہو اور نہ غم ناک ہو اور تم ہی ٹھیک ٹھیک غالب آنے والے ہو اگر تم مومن ہو۔اور فرمایا۔وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ (البقرة: ۱۶۲) اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اللہ سے سخت محبت رکھنے والے ہوتے ہیں۔اور۔يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ (التوبة: (۱۱) اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اللہ کی فرمایا۔۔راہ پر جنگ کرتے ہیں۔اور فرمایا۔فَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَ هُمْ وَ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا ۖ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ (الاعراف: ۸۲) اور پیمانہ اور تر از وکو پورا کرو (پورا ما پوراور پورا تو لو ) اور لوگوں کی چیزوں میں نقصان مت ڈالو اور زمین میں