حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 637
حقائق الفرقان ۶۳۷ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ہے ایسے عہد کا جس کے توڑنے سے انسان خیرات کے قابل نہیں رہتا۔پس اس کے معنے یہ ہوئے کہ اے ہمارے مولا کریم ! ہم کو ایسے افعال کا مرتکب نہ کر جن کا یہ نتیجہ ہو کہ ہم تیرے حضور سے دھتکارے جائیں۔جیسے کہ پہلے لوگوں نے بدذاتیاں کیں۔معاہدات کا نقض کیا اور مغضوب علیہم بنے۔ہم نہ بنیں۔انت مولينا - مولی جب خدا کے لئے بولا جاوے تو اس کے تین معنے ہیں۔ا۔مالک۔۔رب۔۳۔ناصر۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مؤرخہ ۲۰ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۲)