حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 634
حقائق الفرقان کرو۔اللہ تمہیں تو فیق بخشے۔۶۳۴ سُوْرَةُ الْبَقَرَة الفضل جلد نمبر ۲ مورخه ۲۵/جون ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) ۲۸۷ - لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُواخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأَنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ وقفة عَنا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ - ترجمہ۔اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اُس کی برداشت کے موافق جس نے جو کما یا وہ اس کو ملے گا اور جس نے (جو بُرا کیا اُس کا بدلہ ) وہی پائے گا۔اے ہمارے رب ! نہ پکڑ ہم کو اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں۔اے ہمارے رب ! نہ رکھ ہم پر بھاری بوجھ جیسا تو نے رکھا تھا ان پر جو ہم سے پہلے تھے۔اے ہمارے رب! ہم سے نہ اٹھوا اتنا بوجھ جس کی ہم میں برداشت نہیں اور درگزر فرما ہم سے اور بخش دے ہمیں اور ہمارے عیب ڈھانپ دے اور ہم پر رحم کر ، تو ہمارا صاحب اور حامی ہے تو ہماری مددکر کا فرقوم کے مقابلہ میں۔تفسیر۔قرآن شریف چونکہ حکیم خدا کی کتاب ہے اور وہ انسانی قوئی اور انسانی ضرورتوں کے علم پر حاوی ہے اس لئے وہ ایک اصل کو تو قائم رکھتا ہے میمنی امور کو اس حد تک جہاں تک انسان کی جائز ضروریات کا تعلق ہے چھوڑ دیتا ہے۔یا یہ کہو کہ وہ کوئی حکم ایسا پیش نہیں کرتا جو انسانی طاقتوں سے بالا تر ہو اور وہ اس کی تعمیل ہی نہیں کر سکتا۔چنانچہ صاف فرمایا۔لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : ۲۸۷) مجھے اس موقع پر قرآن کریم کی عظمت اور کمال کے سامنے روح میں ایک وجد محسوس ہوتا ہے اور اس کے منجانب اللہ ہونے پر یہی زبردست دلیل نظر آتی ہے۔الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخہ ۲۴ /جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۷) اللہ کی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کی برداشت کے موافق۔( ناشر )