حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 633 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 633

حقائق الفرقان ۶۳۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة کا آتا ہے اس کے دُور کرنے کے لئے یہ حکمی علاج ہے۔فقہاء آئمہ میں سے ایک امام کا یہ مذہب ہے جو مجھے بھی پسند ہے کہ اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ کی دعا واجب ہے آجکل مسلمان یا تو عجز میں گرفتار ہیں یا کسل میں۔عجز کہتے ہیں اسباب مہیا نہ کرنے کو اور کسل کہتے ہیں اسباب مہیا شدہ سے کام نہ لینے کو۔ان کو چاہیے کہ وہ کسل چھوڑ دیں جس کے اسباب میں سے ایک کبر و غرور خود پسندی بھی ہے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مؤرخہ ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۲) ہمارا رسول اور دوسرے مومن تو اِس طریق پر چلتے ہیں کہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں۔فرشتوں کی نیک تحریکیں مانتے ہیں اور تفرقہ نہیں کرتے یعنی یوں نہیں کہ کسی کو مان لیا اور کسی کو نہ مانا۔پھر ان کی گفتار۔ان کے کردار سے کیا نکلتا ہے (قَالُوا کے معنے۔بتایا۔زبان سے یا اپنے کاموں سے ) سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا یعنی ثابت کرتے ہیں نہ صرف وہ اپنی زبان بلکہ اپنے اعمال سے دکھاتے ہیں کہ باتیں سنیں اور ہم فرمانبردار ہیں۔تیری مغفرت طلب کرتے ہیں۔تیرے حضور ہم نے جانا ہے۔اے مولا! تو ہی ہمیں طاقت عطا فرما اور ہمارے نسیان و خطا کا مؤاخذہ نہ کر۔ہم پر وہ بوجھ نہ رکھ جو ہم سے برداشت نہ ہوسکیں۔یہ دعا مومنوں کی ہے تم بھی مانگا کرو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا۔ہر وقت جناب الہی سے مغفرت طلب کرتے رہو اور اسی کو اپنا والی و ناصر جانو۔بعض آدمی ایسے ہیں کہ ان کو سمجھانے والے کے سمجھانے کی برداشت نہیں۔وہ اپنے خیالات کے اندر ایسے منہمک ہوتے ہیں کہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے۔اسی قسم کی بے پرواہی اور تکبر کا نتیجہ ہے کہ کفار نے تمہاری سلطنتیں لے لیں اگر تم پورے طور سے خدا کی بادشاہت اپنے او پر مان لیتے اور مومن بنتے تو کفار کے قبضہ میں نہ آتے۔اللہ بڑا بے پرواہ ہے۔اسے فرمانبرداری پسند ہے۔خدا تعالیٰ آسودگی بخشے تو متکبر نہ بنو۔لوگوں کا حال تو یہ ہے کہ دوسروں کی بیٹیوں کے ساتھ نیک سلوک نہیں کرتے حالانکہ ان کے اپنے گھر بیٹیاں ہیں جو دوسرے گھروں میں جانے والی ہیں۔جو سلوک تم نہیں چاہتے کہ ہم سے ہو وہ غیروں سے کیوں کرو ؟ اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہو اور خدا کے فرمانبردار بنے کی کوشش