حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 622
حقائق الفرقان ۶۲۲ سُورَةُ الْبَقَرَة ۲۷۹ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرَّبُوا إِنْ كُنْتُمُ مُؤْمِنِينَ۔ ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! اللہ سے ڈرو اور جو کچھ سودلوگوں پر رہ گیا ہے وہ چھوڑ دو جب تم مومن ہو۔ تفسیر او ایمان والو! اللہ تعالیٰ کے عذاب سے جو اس کے نافرمانوں کے لئے مقرر ہے اپنے آپ کو بچائے رکھو اور چھوڑ دو جو کچھ بیا جوں کا روپیہ تم کو لوگوں سے لینا ہے۔ اگر مومن ہو تو ایسے ہی کام کرو۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۵) ۲۸۰ - فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأَذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ ۚ وَ إِنْ تُبْتُم فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ - ترجمہ ۔ پس اگر تم نے ایسا نہ کیا تو خبر دار ہو جاؤ اللہ اور اس کے رسول سے لڑنے کو ( طیار ہو جاؤ ) اور اگر تم تو بہ کرو تو اصل رقم تمہاری ہوئی نہ تو تم کسی کا نقصان کرونہ کوئی تمہارا نقصان کرے۔ تفسیر۔ اگر اس معاملہ میں تم نے فرمانبرداری نہ کی تو جان لو کہ تم سے جنگ کرنے کا حکم خدا اور اس کے رسول سے لگ چکا ۔ اگر اللہ کی طرف توجہ رکھو تو تم کو اصل سرمایہ کے لینے کی اجازت ہے۔ ظالم نہ بنو۔ و الا ظلم کی سزا بھگتو گے۔ اصل بھی نہ ملے گا ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۵) ۲۸۱ - وَ إِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلى مَيْسَرَةٍ وَ أَنْ تَصَدَّقُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر کوئی تنگ دست غریب ہو تو اسے مہلت دینا چاہیے آسودہ حالی تک اور اگر بخش دو تو بہت ہی اچھا ہے تمہارے حق میں جب تم سمجھو۔ تفسیر۔ اگر تمہارا مقروض مفلس ہے تو اسے آسودگی تک مہلت دو اور اگر قرضہ عفو کر دو تو تمہارے حق میں بہت بھلا ہے اگر سمجھو۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۵)