حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 53 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 53

حقائق الفرقان ۵۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة عهَدُوا وَالصُّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَ حِيْنَ الْبَأْسِ أُولَبِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ أُولَبِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ (البقرة: ۱۷۸) ( لیکن نیکی اس کی ہے جو کہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور فرشتوں اور کتابوں اور نبیوں پر ایمان لائے اور باوجود مال کی محبت کے پھر بھی مال دے قرابت والوں اور یتیموں ، مسکینوں، مسافروں کو اور گردنوں میں۔اور جب عہد کرتے ہیں تو اس کو پورا کرنے والے ہوتے ہیں اور سختی اور تکلیف میں اور جنگ کے وقت صبر کرنے والے ہوتے ہیں۔انہیں لوگوں نے صدق دکھایا اور تقوی اختیار کیا ہے ) اور دوسرے مقام پر فرمایا ہے وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ ية أُولبِكَ هُمُ الْمُتَتَّقُونَ (الزمر: ۳۴) ( اور جو سچائی لایا اور اس کی تصدیق کی وہی متقی ہیں ) اور فرمایا : أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَ الْعَظِمِينَ الْغَيْظَ وَ الْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ - وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللهُ ۖ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ۔(ال عمران: ۱۳۴ تا۱۳۶) ( جو تیار کیا گیا ہے ان متقیوں کے لئے جو خرچ کرتے ہیں خوشی اور تکلیف میں اور غصہ کو کھاتے اور لوگوں سے معاف کرتے ہیں اور اللہ مخلصوں سے محبت کرتا ہے اور جو کہ جب کوئی بے حیائی کرتے ہیں یا اپنی جانوں پر کوئی ظلم کرتے ہیں تو معا اللہ کو یاد کرتے ہیں پھر اس سے مغفرت مانگتے ہیں اپنے گناہوں کی اور اللہ کے سوا اور کون ہے گناہوں کی مغفرت کرنے والا۔اور کئے ہوئے پر جان کر اصرار نہیں کرتے ) اور ایک اور مقام پر الَّذِينَ اتَّقَوْا کے بعد فرمایا ہے الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا أَمَنَا فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ - الصُّبِرِينَ وَ الصُّدِقِينَ وَالْقَنِتِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ (ال عمران: ۱۸،۱۷) ( جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے ہیں پس ہمارے گناہ معاف کر اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا۔اور صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور عبادت بجالانے والے اور خرچ کرنے والے اور سحریوں کے وقت استغفار کرنے والے ) پھر ایک اور محل پر ذِكْرًا لِلْمُتَّقِينَ (الانبياء: ۴۹) کے بعد فر ما یا الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ وَهُمْ مِّنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُونَ (الانبياء:۵۰) ( جو غیب