حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 614 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 614

حقائق الفرقان ۶۱۴ سُوْرَةُ الْبَقَرَة تکلیف دہی نہ ہو۔دلی محبت سے محض اللہ کی رضا مندی کے لئے ہو۔اب ایک دنیوی مثال دیتا ہے کیونکہ اللہ اپنی پاک باتیں جو رسولوں کی زبان پر دنیا کو پہنچا تا ہے اس کے نمونے دنیا میں رکھے ہوتے ہیں۔رَبُوَ۔اس کے معنے بعض متر جموں نے غلطی سے اونچی جگہ یا میرا کے کئے ہیں یہ غلط ہے۔یہ ربو سے ہے جس کے معنے ہیں بڑھنا۔پس ربوہ اس زمین کو بولتے ہیں جس میں سے بیچ جلد نکل آوے اور بہت کثرت سے پھولے پھلے۔پنجاب میں ایسی زمین کو دنیائیں“ بولتے ہیں اور پہاڑوں کے قریب بجوہ“۔ضعفین۔معمولی سے بہت بڑھ چڑھ کر۔تثنیہ کبھی کثرت کے لئے بھی ہوتا ہے۔جيسى لبيك سَعْدَيْكَ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ (الملک : ۵) ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ رمئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۰) خرچ کرنے کے یہاں بڑے مواقع ہیں۔مہمان خانہ ہے ہنگر خانہ ہے۔کالج ہے۔پھر بعض لوگ آتے ہیں لیکن وہ بے خرچ ہوتے ہیں ان کو خرچ کی ضرورت پڑتی ہے اور بعض دولت مند بھی آتے ہیں اور میں نے اکثر دفعہ لوگوں کو کہا ہے کہ وہ آ کر اپنا سامان وغیرہ میرے حوالہ کر کے رسید لے لیا کریں کہ گم نہ ہوا کرے مگر وہ ایسا نہیں کرتے اور ان کا سامان گم ہو جاتا ہے اور امداد کی ضرورت اُن کو آپڑتی ہے اور بعض ایسے ہیں کہ محض ابتغاء لوجہ اللہ یہاں رہتے ہیں۔پھر دو اخبار بھی ہیں اگر چہ ان کے مہتم اپنے فرائض کو کما حقہ بجا نہیں لاتے مگر تا ہم ان کا ہونا غنیمت ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَإِنْ لَّمْ يُصِبْهَا وَابِل فَطَلُّ تو ان سب اخراجات کو مدِ نظر رکھنا اور ان موقعوں پر خرچ کرنا چاہیے۔جوا ہم امور ہیں وہاں اہم اور جو اس سے کم ہیں وہاں کم۔درجہ بدرجہ ہر ایک کا خیال رکھو۔الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ صفحه ۱۴) لے بار بار دیکھ۔(ناشر)