حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 52 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 52

حقائق الفرقان ۵۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة قرآن مجید میں اُولبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ بھی متقیوں کے لئے آیا ہے یعنی اگر مظفر ومنصور فتح مند ہونا ہو تو بھی متقی بنو۔(البدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۸) ذلِكَ الْكِتب يهِ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کا جواب ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ایک ہی کتاب دیکھی لکھی ، پڑھی، پڑھائی سنی اور سنائی۔اس کے سوائے آپ نے کوئی اور کتاب نہ دیکھی۔یہود و نصاری کو کہا گیا تھا۔فَأْتُوابکتاب (الصافات: ۱۵۸) مگر کوئی نہ لایا۔(البدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ / اکتوبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۱) ہدایت اُن لوگوں کا حصہ ہے جو گناہ آلود زندگی سے بچنے والے ہوں۔پھر ایمان بالغیب رکھیں دعاؤں میں لگے رہیں اور کچھ صدقہ خیرات بھی کریں۔( تشخیز الاذہان جلدے نمبر ۳۔مارچ ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۳۷) هُدًى لِلْمُتَّقِینَ۔انعمت علیہم میں دعا مانگی گئی تھی کہ ہمیں راہ ہدایت دکھا۔یہاں منعم عليه۔۔۔۔۔۔گروہ کا دوسرا نام متقی رکھ کر فرمایا کہ یہ کتاب ان دعا مانگنے والوں کے لئے موجب ہدایت ہے۔جو انعمت کے مورد بننا چاہتے ہیں یا بن چکے یا آئندہ بنیں گے سب کے لئے رہنمائی کا قانون ہے۔حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے انسان خواہ کیسا متقی ہو جائے۔قرآن مجید میں اس کی آئندہ ترقی کے لئے سامان موجود ہے۔(ضمیمه اخبار بدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۹ء صفحه ۳) هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - نور ہے متقیوں کے لئے۔یہی مروی ہے ابنِ مسعود اور ابن عباس اور اور بہت سے صحابہ سے۔اور قرآنِ مجید میں آیا ہے۔وَ اتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً (الاعراف: ۱۵۸) (اس نور کی اتباع کرو جو کہ اس کے ساتھ اُتارا گیا ہے ) اور فرما یا قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللهِ نُورٌ وَ كِتَبٌ مُّبِينٌ (المائدۃ:۱۲) (ضرور اللہ کی طرف سے تمہارے پاس ایک نور یعنی بیان کرنے والی کتاب آئی ہے )۔رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۳ ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۱۱۶) خداوند کریم نے متقی کی اپنی کتاب میں یہ تفسیر فرمائی ہے۔وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتَب وَالنَّبِينَ وَأتَى الْمَالَ عَلَى حُبّهِ ذَوِي الْقُرْبى وَالْيَتَى وَالْمَسْكِينَ وَ ابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّابِلِينَ وَ فِي الرِّقَابِ وَ أَقَامَ الصَّلوةَ وَأَتَى الزَّكوةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمُ إِذَا