حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 51
حقائق الفرقان ۵۱ سُوْرَةُ الْبَقَرَة گروہ کا دوسرا نام متقی رکھ کر فرمایا کہ یہ کتاب ان دعا مانگنے والوں کے لئے موجب ہدایت ہے جو اَنْعَمْتَ کے مورد بننا چاہتے ہیں یا بن چکے یا آئندہ بہنیں گے سب کے لئے راہنمائی کا قانون ہے۔حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے انسان خواہ کیسا منتقی ہو جائے قرآن مجید میں اس کی آئندہ ترقی کے لئے سامان موجود ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۳) میں نے دنیا کی بہت سی کتابیں پڑھی ہیں اور بہت ہی پڑھی ہیں مگر ایسی کتاب دنیا کی دلربا راحت بخش ، لذت دینے والی، جس کا نتیجہ دکھ نہ ہو نہیں دیکھی جس کو بار بار پڑھتے ہوئے، مطالعہ کرتے ہوئے اور اس پر فکر کرنے سے جی نہ اکتائے ، طبیعت نہ بھر جائے اور یا بدخو دل اکتا جائے اور اسے چھوڑ نہ دینا پڑا ہو۔میں پھر تم کو یقین دلاتا ہوں کہ میری عمر، میری مطالعہ پسند طبیعت ، کتابوں کا شوق اس امر کو ایک بصیرت اور کافی تجربہ کی بنا پر کہنے کے لئے جرات دلاتے ہیں کہ ہرگز ہرگز کوئی کتاب ایسی موجود نہیں ہے اگر ہے تو وہ ایک ہی کتاب ہے۔وہ کونسی کتاب؟ ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ کیا پیارا نام ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب نہیں ہے کہ اس کو جتنی مرتبہ پڑھو جس قدر پڑھو اور جتنا اس پر غور کرو اسی قدر لطف اور راحت بڑھتی جاوے گی طبیعت اکتانے کے بجائے چاہے گی کہ اور وقت اسی پر صرف کرو۔عمل کرنے کے لئے کم از کم جوش پیدا ہوتا ہے اور دل میں ایمان ، یقین اور عرفان کی لہریں اُٹھتی ہیں۔الحکم جلد ۸ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ صفحه ۱۶) کلمہ طیبہ ا - الم - ٢ - ذلِكَ الْكِتَبُ - ٣ - لَا رَيْبَ فِيهِ - ۴ - هُدًى لِلْمُتَّقِينَ۔چار جملے ہیں۔چوتھا جملہ مطلب و غایت کو ادا کرتا ہے اور تیسر اجملہ سروپ کو۔دوسرا جملہ مادہ کتاب کو۔تو ان مشاہدات ثلاثہ سے یہ پتالگا کہ پہلا جملہ اس کتاب سے متکلم ومصنف کا پتہ دیتا ہے۔(نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۳۳۱) متقی کو عجیب در عجیب حواس ملتے ہیں اور ذات پاک سے اس کے خاص تعلقات ہوتے ہیں۔