حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 571
حقائق الفرقان ۵۷۱ وَالْكَفِرُونَ هُمُ الظَّلِمُونَ۔کافر اپنی جان پر بھی ظلم کرتا ہے اور دوسروں پر بھی۔سُوْرَةُ الْبَقَرَة ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۸ مؤرخه ۶ رمئی ۱۹۰۹ صفحه ۴۵) لا خُلَةٌ وَلَا شَفَاعَةُ۔یہ کافر کے لئے ہے کیونکہ دوسرے مقام پر فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي با يَعتُم بِه (التوبة: ۱۱۱) ۲ - اَلْأَخِلاءُ يَوْمَبِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ (الزخرف: ۲۸) إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۴) ٢٥ - اللهُ لَا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ : لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا b في السمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَ الْاَرْضَ وَلَا يَعُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ ج الْعَظِيمُ۔ترجمہ۔اللہ وہ پاک ذات ہے جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ سدا زندہ ہے سب کا تھا منے والا مد تبر عالم اُسے اونگھ اور نیند نہیں آتی۔آسمان اور زمین کے اندر جو کچھ ہے سب اُسی کا ہے۔ایسا کون ہے جو سفارش کرے اُس کی درگاہ میں بغیر اس کی اجازت کے وہ مخلوق کے رو برو اور پیٹھ پیچھے کا سب حال جانتا ہے اور مخلوق اس کی معلومات میں سے خود کسی چیز کا پورا پورا علم نہیں حاصل کر سکتی مگر جس قدر وہ چاہے اُس کی کرسی یعنی علم میں آسمان اور زمین سب شمار ہے ہیں اُسے بوجھل نہیں معلوم ہوتی ان دونوں کی حفاظت اور وہ بڑا عالی شان عظمت والا ہے۔تفسیر۔اللهُ لَا إِلَهَ إِلا هُوَ معبود وہی ہے جس کی بات کو مانا جائے۔پس اس کی فرمانبرداری کرو۔الْقَيُّوم - حافظ و ناصر۔سنة۔کسی شخص نے اعتراض کیا تھا کہ اُونگھ سے کیا نقصان ہوسکتا ہے؟ اس کے ہاتھ میں دوشیشے دیئے گئے اور کہا گیا کہ تم اس کی حفاظت کرو۔جب اسے نیند کا غلبہ ہوا تو اس نے اپنے تئیں بہت روکا۔مگر اُونگھ جو آئی دونوں شیشے آپس میں ٹکر کھا کر ٹوٹ گئے۔