حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 553 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 553

حقائق الفرقان ۵۵۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة خوب جانتا ہے اس کے غضب سے ڈرتے رہو۔وہ اگر چہ بردبار ہے مگر اس کی بردباری یہ معنے نہیں رکھتی کہ وہ اپنے قانون کی خلاف ورزی پر باز پرس نہ کرے گا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۱/۲۹ پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۱) ۲۳۸ - وَ اِنْ طَلَقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَ قَد فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُم إِلَّا اَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوا الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةٌ النكاح وَ اَنْ تَعُفُوا أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَلَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَيْنَكُمْ إِنَّ اللَّهَ بِمَا 609 تعملون بصير - ترجمہ۔اور اگر تم طلاق دے دو عورتوں کو ہاتھ لگانے سے پہلے حالانکہ تم مہر ٹھہرا چکے ہو تو آدھا (دے دو) جو تم نے مہر ٹھہرایا، مگر یہ کہ عورتیں معاف کر دیں یا وہ معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہو تو اب کچھ دینا لازم نہیں۔اور اگر تم معاف کر دو تو یہ پر ہیز گاری کے بہت ہی قریب ہے، اور آپس کی بزرگی مت بھولو بے شک اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔تفسیر۔وَلَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ۔باہمی نیکی ترک نہ کرو۔نہ تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۳) ۲۳۹- حفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ وَالصَّلوةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَنِتِينَ - ترجمہ۔نمازوں کی پابندی کرو اور خاص کر بیچ کی نماز کی اور اللہ کے سامنے ادب سے کھڑے رہو۔تفسیر - حفظوا عَلَى الصَّلَوتِ جہاد کا مسئلہ تھا۔اس میں نماز کا ذکر بظا ہر خلاف ترتیب معلوم ہوتا ہے لیکن میرے نزدیک اصل ترتیب تو یہی تھی کہ جہاد کا ذکر ہو کیونکہ اول سے آخر تک یہی بیان چلا جاتا ہے درمیان میں طلاق وغیرہ کے مسائل تو ضرور تا آگئے تھے اور صلوٰۃ وسطی کی تاکید اس لئے فرمائی کہ جنگ دو پہر ڈھلنے کے وقت شروع ہوتا تھا اور ظہر وعصر کی نماز جمع کرنی پڑتی تھی اس لئے