حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 552
حقائق الفرقان ۵۵۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة مغول کی عظمت کا سلسلہ بھی جہاں سے شروع ہوتا ہے ان کے مورث اعلیٰ کی بیوی بھی بیوہ تھی جیسا نسل بڑھانے کا عضو مرد کے ساتھ ہے عورت کے ساتھ بھی ہے۔کھانے پینے پہننے کی خواہش اگر مرد میں ہے تو عورت میں بھی ہے۔اگر عورت کسی کی سخت بیمار ہو تو مردکو دوسرے نکاح کی فکر پڑ جاتی ہے اور عورت کے مرنے پر تو کوئی مرد نہیں جو عزم کرے میں نکاح نہیں کروں گا۔اگر کوئی ایسا ہو تو میں اسے سلیم الفطرت مرد نہیں سمجھتا۔غرض نکاح ثانی سے مرد کی ناک نہیں کٹتی تو عورت کی کیوں کٹنے لگی۔اس بد رسم کا اثر میں نے اپنے طبتی پیشہ میں بہت دیکھا جہاں کئی شریف زادیاں اسقاط حمل کی دوائیاں پوچھتی پھرتی ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۴۱) ۲۳۶ - وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا عَرَّضْتُم بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَاءِ أَوْ أَكْنَنْتُمْ في أَنْفُسِكُمْ عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمْ سَتَذْكُرُونَهُنَّ وَلَكِنْ لَا تُوَاعِدُ وهُنَّ سِرًّا إِلَّا أن تَقُولُوا قَوْلًا مَعْرُوفًا ۖ وَلَا تَعزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحَ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَبُ أَجَلَهُ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي اَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوهُ ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ دو، b ترجمہ۔اور کچھ گناہ نہیں تم پر اگر کسی اشارہ کی بات میں عورتوں کو نکاح کا پیام دو یا اپنے دلوں میں چھپائے رکھو اللہ کو پہلے ہی معلوم ہے کہ قریب ہی ان سے کہو گے مگر تم ان سے وعدہ تو چپکے سے بھی نہ کرنا مگر ہاں ( کچھ مضائقہ نہیں ) جو کہہ گزر و عام طور کی بات، نکاح کی گرہ مضبوط نہ کر بیٹھنا جب تک قرآنی میعاد پوری نہ ہو جائے اور جان رکھو کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تو اُسی کا ڈر رکھو اور (یہ بھی ) جان رکھو کہ بے شک اللہ بڑا ڈھانپنے والا بردبار ہے۔تفسیر۔وَلَا تَعْرِمُوا عُقْدَةَ النكاح۔اس حکم کی عدم تعمیل میں بھی بدذاتی سے کام لیا گیا ہے اور اکثر ملاں باوجود اس نص صریح کے ایام عدت میں نکاح پڑھ دیتے ہیں۔پوچھو تو کہتے ہیں صرف روک کے لئے تا کہیں کسی اور جگہ نکاح نہ کر لے۔دیکھو کیسا بودا عذر ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم ان حیلوں سے خلقت کے سامنے شاید عہدہ برآ ہو جاؤ مگر خدا تمہارے دلی ارادوں اور منصوبوں کو