حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 533
حقائق الفرقان ۵۳۳ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ވ b عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَارًا (نوح : ۲۷) حضرت موسی" کیسی حالت میں تھے؟ فرعون نے کہا هُوَ مَهِيْنَّ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ (الزخرف:۵۳) ان کی تمام قوم غلام تھی مگر ایک آواز سے سب کام کروالیا۔وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ " (يونس: ٨٩) نبیوں کو خدا کے پاک لوگوں کو جتھوں کی کیا پرواہ ہے۔انبیاء کے نزدیک ایسا خیال شرک ہے۔میں تمہیں دعاؤں کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔تم یوں سمجھو کہ دعاؤں کے لئے پیدا کئے گئے اور یہی دعائیں تمہارے سب کام سنواریں گی۔البدر جلد ۹ نمبر ا مؤرخہ ۴/نومبر ۱۹۰۹ء صفحہ اوّل) ۲۲۰ - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْخَيْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا اثْهُ كَبِيرُ وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَاثْبُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا وَيَسْتَلُونَكَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْأَيْتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ - ترجمہ۔(اے پیغمبر!) تجھ سے پوچھتے ہیں شراب اور جوئے کی بابت ، تو کہہ دے اِن دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے ( کچھ تھوڑے سے ) فائدے، اور ان دونوں کا گناہ بہت بڑھ کر ہے اُن کے نفع سے۔اور تجھ سے پوچھتے ہیں کس قدر خرچ کریں؟ جواب دے ضرورت سے جس قدر زائد ہو یا جس کے خرچ کرنے سے مال میں نقصان زیادہ نہ معلوم ہو اسی طرح کھول کھول کر بیان کرتا ہے اللہ تم سے احکام تاکہ تم فکر کرو۔تفسیر۔يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْخَيْرِ وَالْمَيْسِرِ - لڑائی میں سپاہی کو شراب پلا دیتے ہیں تا کہ اس کے مزاج میں رحم وغیرہ نہ رہے اور وہ اندھا دھند تلوار چلاتا جائے اس لئے صحابہ نے شراب کے متعلق سوال کیا۔پھر لڑائی کے لئے اخراجات کی ضرورت ہے۔عرب میں ایسے موقع پر یہ دستور تھا کہ بڑے بڑے امیر لوگ جو کھیلتے۔جو ہارتا اس کے ذمہ قحط اور ضرورتوں کا خرچ ہوتا۔عرب کے بعض شعروں لے نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا۔سے جو ایک ذلیل آدمی ہے ( یعنی موسیٰ ) یہ تو بات بھی صاف نہیں کر سکتا۔سے اور سخت کر دے اُن کے دل کہ وہ تجھ پر ایمان ہی نہ لائیں جب تک نہ دیکھ لیں ٹیں دینے والا عذاب۔(ناشر)