حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 520
حقائق الفرقان ۵۲۰ سُورَةُ الْبَقَرَة پر ترجیح دینے کو تیار ۔ قرآن کو امام و مطاع نہیں بناتے ۔ تم لوگوں نے دین کے لئے اپنے گھر بار۔ اپنے خویش و اقارب ۔ اپنے احباب وغیرہ کو چھوڑا ہے اگر تم بھی قرآن کی تعلیم حاصل نہ کرو تو افسوس ہے۔ (البدر جلد ۸ نمبر ۴۶، ۴۷ مؤرخہ ۱۶ استمبر ۱۹۰۹ ء صفحه اول ) ٢١٣ - زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَيَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ الَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَاللهُ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ - ترجمہ۔ مغروروں کو مرغوب کر دی گئی ، اور پسند آ گئی ہے حق چھپانے والوں کو دنیا ہی کی زندگی اور وہ ہنسی کرتے ہیں مسلمانوں سے اور متقی اُن کے مرے بعد فاتح اور غالب اور بڑھ چڑھ کر (اور اعلیٰ درجہ پر ) ہوں گے قیامت میں ۔ اور اللہ روزی دیتا ہے جس کو چاہتا ہے بے حساب ۔ تفسیر زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا - خوبصورت دکھلائی گئی ہے کافروں کے لئے ورلی زندگی بین کا فاعل نہیں بتایا۔ یہ امر تحقیق طلب ہے۔ قرآن مجید میں تین موقعہ پر اس کا فاعل مذکور ہے۔ ایک جگہ حضرت حق سبحانہ فرماتا ہے۔ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ ) قُلُوبِكُم (الحجرات: ۸) دوم ایک مقام پر فرمایا کہ تم کسی کے بزرگوں کو گالیاں نہ دو وہ تمہارے معبود حقیقی کو گالی دیں گے۔ لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُوا اللَّهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ (الانعام : عام : ۱۰۹) اس سے آگے فرماتا ہے ۔ كَذَلِكَ زَيَّنَا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ غرض ایمان کی خوبیاں اور ایمان کے متعلقات ان کو خوبصورت دکھلانے والا تو اللہ ہے اور وہ جو بدی کو خوبصورت دکھاتا ہے اس کا ذکر اس آیت میں ہے زَيَّنَ لِكَثِيرٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَتْلَ أَوْلَا دِهِمْ (الانعام: ۱۳۸) اور وَ إِذْ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ (الانفال:۴۹) ۔ جو اللہ سے دور آدمی ہیں وہ بد عملیوں کو خوبصورت دکھاتے ہیں۔ غرض زین کے دو فاعل ہیں لے اللہ نے تمہارے لئے ایمان پسند فرمایا ہے اور اس کو عمدہ کر دکھایا ہے تمہارے دلوں میں ۔ ۲۔ اور تم برانہ کہا کرو اُن کو جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں کہیں وہ برا کہہ بیٹھیں گے اللہ کو دشمنی سے بے جانے بوجھے۔ سے اسی طرح ہم نے پسند کر دیئے ہیں ہر ایک جماعت کو ان کے کام ۔ ہے پسند کر دیا ہے بہت مشرکوں کو اپنے بچوں کا مار ڈالنا ان کے شریکوں نے ۵۔ اور جب اُن کو پسند کرا دیئے شیطان نے ان کے کام ۔ (ناشر)