حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 512
حقائق الفرقان سٹی ۔ کوشش کرتا ہے۔ ۵۱۲ سُورَةُ الْبَقَرَة الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ - ظالموں کا قاعدہ ہے لوگوں کی کھیتیاں برباد کر وا دیتے ہیں اور غرباء کے بال بچوں کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔ بہت ہی افسوس سے ایک اور معنی بھی سناتا ہوں وہ یہ کہ لواطت کرتا ہے اور لواطت والا اپنی نسل کو ہلاک کرتا ہے اور حرث سے مراد عورت بھی ہے۔ ۲۰۷ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵) ٢٠٧ - وَ إِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ وَ لَبِئْسَ الْمِهَادُ ترجمہ۔ اور جب اس سے کہا جاوے اللہ سے ڈر تو اُس کو غرور آمادہ کرتا ہے گناہ پر تو ایسے کے لئے جہنم ہی بس ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا اور قرارگاہ ہے۔ تفسير الْعِزَّةُ - دنیا کی نمائش اور عزت پر مرتا ہے۔ ایک شخص کو میں نے لڑکی کے نکاح پر کہا تھا کہ وہ خرچ کر لوجود نیا کے بڑے معزز نے کیا یعنی محمد رسول اللہ نے کیا۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۵) ۲۰۸ - وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بالعِبَادِ - ترجمہ اور بعض آدمی ایسا (اچھا نیک) ہوتا ہے جو اللہ کی خوشنودی کے لئے اپنی جان دے دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑی شفقت رکھتا ہے بندوں پر۔ تفسیر - ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ ۔ واسطے چاہنے اللہ کی رضامندی کے۔ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ۔ اپنے آپ کو فروخت کر دیتا ہے۔ اس کا سکھ۔ اس کا آرام اس کی کوئی خواہش اپنے نفس کے لئے نہیں ہوتی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۶ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۵)