حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 493
حقائق الفرقان ۴۹۳ سُورَةُ الْبَقَرَة سے بھی سخت تر ہے۔اور کافروں سے مت لڑ وادب والی مسجد کے پاس جب وہ نہ لڑیں تم سے اُس جگہ و پس اگر وہ تم سے لڑیں تو تم ان کو قتل کرو۔یہی سزا ہے حق چھپانے والوں کی۔تفسیر۔وَاقْتُلُوهُمْ۔ھم سے کون مراد ہیں؟ وہی جو الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ کے مصداق ہیں یعنی جو جنگ کرتے ہیں۔وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ قتل سے ایک نفس کا نقصان ہوتا ہے مگرفتنہ ایسی بلا ہے کہ اس میں قوم کی قوم ہلاک ہو جاتی ہے۔بعض دفعہ ایک بچہ فتنہ کا ذریعہ بن جاتا ہے۔اس کی مثال دیا سلائی سی ہے کہ پہلے ایک گرین بھی سلفر اس میں نہیں ہوتا مگر جب اسے گھسا کر کسی لکڑی سے لگاتے ہیں تو پھر بعض اوقات محلوں کے محلے بلکہ شہروں کے شہر جل جاتے ہیں۔پس تم چھوٹی بات کو چھوٹا نہ سمجھو بلکہ بڑا سمجھو اور فتنوں سے بچتے رہو۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴ ۲۵ مؤرخه ۸ و ۱۵ ۱۷ پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۳) ۱۹۴ - وَقْتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَ يَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ - فَإِنِ انْتَهَوا فَلَا عُدوان الا عَلَى الظَّلِمِينَ - ترجمہ۔اور لڈو اُن سے تا کہ باقی نہ رہے فتنہ اور فساد مفسدوں کا اور ہو جائے اکیلے سچے اللہ ہی کا دین پھر اگر وہ باز آجائیں تو پھر کسی قسم کی زیادتی نہیں مگر ظالموں ہی پر۔تفسیر وقتلُوهُمْ حَتَّى لا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ۔یہ مسئلہ خوب یا درکھنا چاہیے کہ اللہ مذاہب کا ابطال نہیں چاہتا بلکہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا تو سارے جہان کو ایک مذہب پر قائم کر دیتا۔فَلَوْ شَاءَ لَهَل لَكُمْ أَجْمَعِينَ (الانعام: ۱۵۰) دوسرے مقام پر فرما یا کولا کردی دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمُ بِبَعْضٍ لَهُدِمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوتَ وَمَسْجِدُ (الحج : ٤١) یعنی اگر اللہ آدمیوں کی ایک دوسرے سے مدافعت نہ کرتا رہتا تو عیسائیوں کی ، مسلمانوں کی ، مجوسیوں کی ، یہودیوں کی عبادت گاہیں منہدم ہو جاتیں۔جس سے معلوم ہوا کہ مذاہب کا اختلاف