حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 487 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 487

حقائق الفرقان ۴۸۷ سُورَةُ الْبَقَرَة تو جواب دے اس مہینہ میں لڑائی کرنا بری بات ہے اور اس سے حج و عمرہ کی سی عبادت سے رو کنالا زم آتا ہے۔چوتھا سوال يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْخَيْرِ وَالْمَيْسِرِ (البقرة : ۲۲۰) پوچھتے ہیں تجھ سے شراب اور جوئے کی بابت۔تو جواب دے۔فِيهِمَا اِثْمَّ كَبِيرُ (البقرة: ۲۲۰) شراب خوری اور قمار بازی نہایت بڑی اور بڑی بدکاری ہے۔پانچواں سوال يَستَلُونَكَ مَا ذَا يُنْفِقُونَ (البقرة : ۲۲۰) پوچھتے ہیں۔کیا خرچ کریں۔تو جواب دے۔العفو (البقرة: ۲۲۰) اپنی حاجت سے زیادہ مال کو خرچ کرو۔چھٹا سوال - يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ (البقرة: (۲۲۳) پوچھتے ہیں حیض میں عورت سے صحبت جائز ہے یا نہیں؟ تو جواب دے۔قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاء فِي الْمَحِيضِ - (البقرة: ۲۲۳) حیض کے دنوں میں جماع کرنا دکھ دیتا ہے۔حیض کے دنوں میں عورتوں کی صحبت سے الگ رہو۔ساتواں سوال - وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الْيَتى (البقرة : (۲۲۱) پوچھتے ہیں یتیموں کے متعلق ؟ جواب دے۔إصْلَاح لَهُمْ خَيْرُ (البقرۃ: ۲۲۱) یتیموں کے مال ، عزت، پرورش غرض ہر طرح اُن کی اصلاح اور سنوار عمدہ بات ہے۔آٹھواں سوال - يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا أُحِلَّ لَهُمْ (المائدة : ۵) پوچھتے ہیں کیا کچھ کھانے میں حلال ہے؟ جواب دے۔أحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ (المائدة: ۵)