حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 472
حقائق الفرقان ۴۷۲ سُورَةُ الْبَقَرَة خواہش رکھو) اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ( رات کی ) کالی دھاری سے فجر کی سفید دھاری تم کو صاف دکھائی دینے لگے پھر روزہ پورا کر ورات تک۔اور رات کو بھی صحبت نہ کر وعورتوں سے جب تم اعتکاف ( یعنی اللہ کی یاد میں بیٹھے ہو مسجدوں میں یہ اللہ کی حد بندیاں ہیں ان کے پاس بھی نہ جانا ( یعنی خلاف حکم الہی ہر گز نہ کرنا ) اسی طرح اللہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے اپنی نشانیاں لوگوں کے لئے تا کہ وہ دکھوں سے بچیں۔تفسیر - الرفث - عورت سے رغبت کرنا۔جماع کرنا۔جماع کی باتیں کرنا۔هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ - عورتوں کو لباس فرمانے میں ان کے بہت سے حقوق فرمائے ہیں۔عورتوں کو ساتھ رکھنا چاہیئے۔یہ فلاسفی میری سمجھ میں نہیں آتی کہ لحاف کشمیر میں ہو اور موسم سرما پنجاب میں بسر کرے۔جاڑا لگے تو کہہ دے میرا لحاف کشمیر میں ہے۔تَخْتَانُونَ اَنْفُسَكُمْ۔یہ لوگ ایک غلط رسم میں مبتلا تھے۔ان میں کوئی سو جاتا تو پھر رات کو نہ کھانا کھاتا نہ بیوی سے جماع کرتا۔فرمایا اللہ نے تم پر فضل کیا۔مغرب کے بعد سو جائے تو اُٹھ کر کھانا کھاوے ایسا کرنے کی ممانعت نہیں)۔حَتٰى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ۔ایک شخص نے ایک دفعہ کہا کہ صبح صادق ایک انتظامی بات ہے پانچ منٹ ادھر ہو گئے تو کیا اور اگر اُدھر ہو گئے تو کیا۔اللہ تعالیٰ نے عجیب طور سے اسے اس کا جواب سمجھایا۔وہ جولاہا تھا۔اسے خواب آیا کہ میں تانی پھیلا رہا ہوں مگر ایک طرف سے شیخ کے ساتھ باندھنے میں پانچ انگلی کا فرق رہ گیا ہے اور وہ چلا رہا ہے یا تو شیخ کو ادھر کر و یا رستہ کولمبا کرو ورنہ میری تانی بگڑتی ہے اور کوئی اسے کہ رہا ہے کیا ہو اصرف پانچ اُنگلی کا فرق ہے۔اس پر اس کی جاگ کھلی اور بہت نادم ہوا اور 1 اسے تِلْكَ حُدُودُ اللهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا کے معنے سمجھ میں آئے۔كَذلِكَ يُبَيِّنُ الله - واقعی یہ طریق عوام و خواص کو سمجھانے کا کب آتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴ ۲۵ مورخه ۸و۱۵ را پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۲)