حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 471
حقائق الفرقان ۴۷۱ سُورَةُ الْبَقَرَة روزہ ایک عظیم الشان عبادت ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔الصَّوْمُ لئ (بخاری کتاب الصوم باب فضل الصوم ) روزہ میرے لئے ہے کیونکہ روزے میں خدا تعالیٰ کی صفات کا رنگ ہے۔جس طرح خدا تعالیٰ نہ کھاتا ہے نہ پیتا ہے نہ اس کی کوئی عورت ہے۔ایسا ہی روزہ دار بھی تھوڑے وقت کے واسطے محض خدا کی خاطر بنتا ہے۔اِسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ (البقرة: ۴۶) میں بھی صبر کے معنے روزے کے کئے گئے ہیں۔روزے کے ساتھ دعا قبول ہوتی ہے۔البدر جلد ۸ نمبر ۳۳، ۳۴ مورخه ۱۷ رجون ۱۹۰۹ء صفحه ۲) اگر لوگ پوچھیں کہ روزہ سے کیسے قرب حاصل ہو سکتا ہے تو کہہ دے فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔یعنی میں قریب ہوں اور اس مہینہ میں دعائیں کرنے والوں کی دعائیں سنتا ہوں۔چاہیے کہ پہلے وہ ان احکاموں پر عمل کریں جن کا میں نے حکم دیا اور ایمان حاصل کریں تاکہ وہ مراد کو پہنچ سکیں اور اس طرح سے بہت ترقی ہوگی۔الحکم جلد نمبر ۱ ۴ مؤرخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ صفحه ۵) ١٨٨ - أحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَا بِكُمُ ، هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ عَلِمَ اللهُ أَنَّكُمُ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ b ص وَعَفَا عَنْكُمْ فَالْتَنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُوا مَا كَتَبَ اللهُ لَكُمْ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ اَتِمُوا القِيَامَ إِلَى الَّيْلِ وَلَا تُبَاشِرُوهُنَّ وَاَنْتُمْ عَكِفُونَ فِي الْمَسْجِدِ تِلْكَ حدودُ اللهِ فَلَا تَقْرَبُوهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ التِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ - ترجمہ۔حلال کر دیا گیا ہے تم کو روزوں کی راتوں میں تمہاری بیبیوں سے صحبت کرنا وہ تمہارے لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو اللہ تعالیٰ نے جانا کہ تم اپنے نفس کا نقصان کرتے تھے اس پر بھی متوجہ ہوا تمہارا رب تمہاری طرف اور تمہارا قصور معاف کر دیا تو اب صحبت کرو ان سے اور خواہش کرو اس چیز کی جو لکھ دیا اللہ نے محفوظ کتاب میں تمہارے لئے ( یعنی ہم بستری سے بچہ ہونے کی