حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 450
حقائق الفرقان ۴۵۰ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ظالم عورت کو نہ رکھتے ہیں نہ طلاق دیتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴ مورخه ۱/۸ پریل ۱۹۰۹ء صفحه ۳۱) ۱۸۳ - فَمَنْ خَافَ مِنْ مُوصٍ جَنَفًا أَوْ إِثْمًا فَأَصْلَحَ بَيْنَهُم فَلَا اِثْمَ عَلَيْهِ اِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - ترجمہ۔پھر جس نے خوف کیا وصیت کرنے والے کی جانب سے کسی ایک کی طرف جھکنے یاکسی کی حق تلفی یا گناہ کا پس صلح کرا دے آپس میں ( وارثوں کے ) تو اس پر کچھ گناہ نہیں بے شک اللہ بڑا ڈھانپنے والا ، سچی محنت کا بدلہ دینے والا ہے۔تفسیر - فَمَنْ خَافَ مِنْ مُوصٍ جَنَفًا أَوْ إِثْمًا۔اس حکم وصیت میں ایک اور وصیت کا ذکر ہے بالفاظ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ (النساء: ۱۲) پس اس وصیت میں اگر کوئی کبھی کرے تو اس کی اصلاح کر لی جائے۔b جنفًا کے معنے غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِاثْم (المائدة: (۴) سے ظاہر ہوتے ہیں یعنی نہ جھکنے والا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۴ مؤرخه ۸ /اپریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۱) ۱۸۴ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ - ترجمہ۔اے ایماندار و تم کو (عام) روزے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے جس طرح حکم دیا تھا تم سے پہلے والوں کو تا کہ تم دکھوں سے بچو۔تفسیر۔كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ۔اس میں رمضان کا ذکر نہیں فرمایا تمہید ہے۔تشخيذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۱) يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ - روزوں کی فلاسفی یہ ہے کہ انسان کو دو چیزوں کی بہت ضرورت ہے ایک بقاء شخصی کے لئے غذا کی۔دوم بقاء نوعی کے لئے بیوی کی۔اب دیکھو انسان گھر میں تنہا بیٹھا ہے۔پیاس بڑی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔دودھ موجود ہے برف موجود ہے۔