حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 36 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 36

حقائق الفرقان ۳۶ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ضَآل وہ لوگ ہیں جنہوں نے دینی علم پڑھا ہی نہیں یا کسی سے بے جا محبت کی یا محبت میں غلو کیا۔البدر - کلام امیر حصہ دوم - مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۱۲ صفحه ۲۹) انسان خدا کے غضب سے بچنے کے لئے ہر وقت دعا کرتا رہے۔وہ دعا جس کے پڑھنے کے بغیر نماز نہیں ہوتی ، وہ ہے۔اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ۔(الفاتحة : ۷۶) یعنی ہم کو صراط مستقیم دکھا جو ان لوگوں کی راہ ہے جن پر تیرا انعام ہوا۔ان لوگوں کی راہ سے بچا جن پر تیرا غضب ہوا اور جو حق سے بیجا عداوت کرنے والے ہیں اور نہ ان لوگوں کی راہ جو گمراہ ہو گئے ہیں۔مُنْعَمُ عَلَیہ گروہ کی شناخت کے لئے ایک آسان اور سہل راہ ہے۔انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات، احکام اور عملدرآمد اور ان کی زندگی کو ان کے ثبوتوں اور آخر انجام کو دیکھو۔پھر ان کے حالات پر نظر کر وجنہوں نے مخالفت کی۔غرض مامور من اللہ لوگوں کا گروہ ایک نمونہ ہوتا ہے۔اس خواہش کے پورا کرنے کے قواعد بتانے کے لئے جو ہر انسان میں بطور حجت رکھی گئی ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ معزز ہو۔خدا تعالیٰ کے حضور معزز وہی ہوسکتا ہے جو رب العالمین کا فرمانبردار ہو۔یہ ایک دائمی سنت ہے جس میں تخلف نہیں ہوسکتا۔اب ہم لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ ہم غور کر کے دیکھیں کہ ہم لباس، عادات عداوت دوستی، دشمنی، غرض ہر رنج و راحت، ہر حرکت و سکون میں کس پر عمل درآمد کرتے ہیں۔کیا فرمانبرداری کی راہ الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۱) ہے یا نفس پرستی کی؟